منہاج القرآن کا ہنگامی اجلاس ، 33ویںعا لمی میلاد کانفرنس مال روڈ پر کرنے کا اعلان
ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مینار پاکستان پر کانفرنس کی اجازت نہ دینے کی مذمت مال روڈ کے تاجروں سے رابطے اور میلاد کانفرنس کی شرکت کی دعوت دینے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی، جواد حامد
ہفتہ 3 دسمبر 2016 22:12
(جاری ہے)
ضلعی انتظامیہ نے 33 ویں عالمی میلاد کانفرنس کی مینار پاکستان پر کرنے کی اجازت نہ دے کر غیر سنجیدہ،غیر اخلاقی اور آمرانہ رویہ کا ثبوت دیا ۔ 33 ویںعالمی میلاد کانفرنس کیلئے متبادل جگہ لاہور کا مال روڈ ہو گا،کارکن عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریاں،انتظامات اور عوامی رابطہ مہم جاری رکھیں ۔
لاہور مال روڈ کے تاجروں کو عالمی میلاد کانفرنس کے جشن میں شامل کیا جائیگا ۔تاجروں سے رابطے کیلئے الگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔لاہور کے مال روڈ کو برقی قمقموں،رنگ برنگی لائٹوں ،خیر مقدمی بینرز سے سجایا جائے گا ۔مال روڈ کے دونوں اطراف کی عمارتوں پر چراغاں کیا جائیگا ۔11 اور 12 ربیع الاول کی شب مال روڈ پر ہونیوالی عالمی میلاد کانفرنس سے سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری خصوصی خطاب کریں گے ۔اجلاس میں شہزاد رسول،سعید اختر،شاہد لطیف،حاجی اسحق،شیخ آفتاب،حاجی فرخ ،عمر اعوان،حافظ غلام فرید ،چودھری افضل گجر ،میاں زاہد جاوید ،علامہ غلام ربانی تیمور،علامہ میر آصف اکبر و دیگر شامل تھے ۔جواد حامد نے کہاکہ عالمی میلاد کانفرنس میں ہزاروں عاشقان مصطفی ﷺ شرکت کریں گے۔11 اور 12ربیع الاول کی درمیانی رات لاہور کے مال روڈ پر انسانی سروں کا سمندر نظر آئے گا ۔انہوں نے کہاکہ عالمی میلاد کانفرنس میں پاکستان سمیت پوری اسلامی دنیا سے نمائندگی کیلئے معروف سکالرز اور مشائخ شرکت کریں گے ۔لاکھوں لوگوں کیلئے شام 7 بجے سے رات9بجے تک ضیافت میلاد کا اہتمام کیا جائیگا ۔منہاج القرآن یوتھ لیگ کے ہزاروں نوجوان سکیورٹی کی ڈیوٹی سر انجام دیں گے ۔کانفرنس میں وطن عزیز کے نامور قرآء اور نعت خواں آقائے دو جہاں ﷺ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کریں گے ۔ملک کے اہم سیاسی،سماجی،مذہبی رہنما عالمی میلاد کانفرنس کے سٹیج پر ہونگے ۔انہوں نے بتایا کہ مال روڈ مختلف مقامات پر دیو قامت سکرینوں کے ذریعے سٹیج کی کارروائی کو براہ راست دکھایا جائیگا ۔جواد حامد نے کہاکہ سائونڈ سسٹم چیئرنگ کراس سے لے کر پورے مال روڈ اور اس کے ساتھ ملحقہ سڑکوں پر بھی لگایا جائیگا تا کہ پنڈال کے باہر موجود ہزاروں افراد تک آواز با آسانی پہنچ سکے ۔انہوں نے اعلان کیا کہ میلاد کا سماں پیدا کرنے کیلئے مال روڈ کے تاجروں کو بھی میلاد مہم کا حصہ بنایا جائیگا ۔تاجر برادری کو ترغیب دی جائیگی کہ وہ اپنی دکانوں اور مارکیٹوں پر چراغاں کریں ۔منہاج القرآن کے مرکزی قائدین پر مشتمل کمیٹی آج سے تاجروں سے رابطہ مہم شروع کرے گی۔خواتین اور مرد حضرات کیلئے مال روڈ پر الگ الگ پنڈال بنائے جائیں گے ۔ملک کے دیگر شہروں سے آنیوالے قافلوں کو مال روڈ تک رہنمائی دینے کیلیء لاہور کے تمام داخلی راستوں پر استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.