ْ تعلیمی اداروں میں معیار تعلیم اساتذہ کی حاضری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،ڈی سی او
ہفتہ 3 دسمبر 2016 22:15
(جاری ہے)
انہوں نے تحصیل نوشہرہ ورکاں میں ہیلتھ مراکز کو بہتر بنانے کے حوالے سے ضلعی افسران اور اسسٹنٹ کمشنرز کو دیے گئے خصوصی ٹاسک کا جائزہ لیا اور ان کی رپورٹس کی روشنی میںمحکمہ بلڈنگ کے افسران کو ہدایت کی بلڈنگ سے متعلقہ جن مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے ان نقائص اور مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے فوری کام شرو ع کیا جائے ،انہوں نے مزید کہا کہ سکولوں اور ہیلتھ مراکز کی حالت کو بہتر بنانے اور سٹاف کی کمی کو دور کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے،متعلقہ محکموں کے سربراہان اس سلسلہ میں اقدامات بروئے کار لائیں اور نشاندہی کریں۔
اجلاس میں تحصیل نوشہرہ ورکاں میں مختلف محکموں کی جاری اور فنڈز کی ادم دستیابی کے باعث رکی ہوئی سکیموں کا بھی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ محکموں کے افسران کو سکیموں کی پیروی کرنے اور انہیں جلد پایا تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ تحصیل کے تفصیلی دورہ کا مقصد ضلعی اور صوبائی محکموں کے افسران اور سربراہان کو ان کے محکموں کے مسائل اور معاملات کو سے آگاہ کرنا بھی ہے تا کہ وہ ان مسائل کو حل کرنے اوردرکار ضروری اقدامات اٹھائیں تا کہ محکمے کی کارگردگی بہتر بنائی جا سکے اور جو مسائل تحصیل سطح پے درپیش ہیں ان کا حل نکالا جا سکے ،اجلاس میں ٹی ایم اے اور محکمہ مال کی طرف سے کی جانے والی حکومتی واجبات اور ٹیکسیز کی وصولی ،نقشوں کا اجراء،شہر کی صفائی ستھرائی اور ٹی ایچ کیو نوشہرہ ورکاں میں ڈاکٹرز اور عملہ کی کمی کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اے ڈی سی محمد طارق قریشی ،ڈی او سی ڈاکٹر رانی حفصہ کنول ،تمام ای ڈی اوز،تمام ڈی اوز اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز، پبلک ہیلتھ ، ہائی ویز، صوبائی بلڈنگز، سپورٹس سمیت دیگر محکموں کے افسران شریک تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.