ہارٹ آف ایشیا کانفرنس پاکستان اور بھارت کومعطل شدہ مذاکرات بحال کرنے کا سنہری موقع ہے، میرواعظ، سرینگر میں میرواعظ کی دوبارہ نظربندی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے
اتوار 4 دسمبر 2016 12:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اس حوالے سے گریز اور فرار کا راستہ اختیار کرنے کے بجائے حقائق تسلیم کرے۔
انہوں نے کہا کہ نہ صرف جموںوکشمیر بلکہ دونوں ہمسایہ ممالک اور پورے جنوب ایشیائی خطے میں پائیدار امن و سلامتی کے قیام، سیاسی استحکام اور تعمیر و ترقی کیلئے مسئلہ کشمیر کا ایک ایسا منصفانہ اوردائمی حل انتہائی ناگزیر ہے جو کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق ہو ۔ میرواعظ نے ضلع کولگام میںبھارتی فورسز کے ہاتھوں سرکاری ملازم اسد اللہ کمار اور ضلع اسلام آباد کے علاقے بٹہ گنڈ ویری ناگ میں سجاد احمد ملک کے قتل کی شدیدمذمت کی ۔ دریں اثناء قابض انتظامیہ نے میر واعظ عمر فاروق کو سرینگر کے علاقے نقشبند صاحب خواجہ بازار میں ایک تقریب میں شرکت سے روکنے کے لیے اپنی رہائش گاہ پر دوبارہ نظر بند کردیا ہے ۔ نظربندی کے خلاف سرینگر میں لوگوں نے زبردست احتجاجی مظاہرے کئے۔ حریت فورم کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ میر واعظ کو 3 ربیع الاول کی مناسبت سے نقشبند صاحب خواجہ بازار میں ایک مذہبی تقریب میں شرکت کرنا تھی ۔ انہوں نے میرواعظ کی نظربندی کو مداخلت فی الدین قراردیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ فورم کے ترجمان نے سید علی شاہ گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق، محمد یاسین ملک، مختار احمد وازہ اور شاہد الاسلام سمیت درجنوں حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی نظر بندی کو بھارتی حکمرانوں کی بوکھلاہٹ اور سیاسی شکست قراردیاہے۔ترجمان نے ٹہاب پلوامہ میں چھاپوں کے دوران دو درجن سے زیادہ نوجوانوں کو گرفتار کرنے ، بارہمولہ ،سوپور ، پٹن ، پلہالن اور سرینگر میں پر امن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.