ْ سرتاج عزیز سے چین کے نائب وزیر خارجہ کانگ ژان کی ملاقات ،خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال
لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے باوجود کانفرنس میں شرکت پاکستان کی امن کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، چینی نائب وزیر خارجہ
اتوار 4 دسمبر 2016 17:30
امرتسر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2016ء) وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز سے چین کے نائب وزیر خارجہ کانگ ژان ہو نے بھارت کے شہر امرتسر میں ملاقات کی جس میں ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس سمیت باہمی دلچسپی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
(جاری ہے)
اتوار کے روز ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے موقع پر چین کے نائب وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی اور بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ کے باوجود کانفرنس میں شرکت پاکستان کی امن کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
سرتاج عزیز نے بتایا کہ پاکستان کے افغانستان میں امن کوششوں کے لئے کردار کو عالمی دنیا کی جانب سے سراہا گیا ہے اور ہم پر امن افغانستان کی کوششوں کے لئے پر عزم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے پر امن افغانستان کے لئے ہمیشہ مخلصانہ کردار کیا ہے اور مستقبل میں بھی افغانستان کے سیاسی استحکام اور مفاہمت کے لئے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے کیوں کہ پر امن افغانستان سے ہی پاکستان کا امن اور ترقی وابستہ ہے۔۔( علی)متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.