قوم کو اچھے ، قابل ڈاکٹروں کی ضرورت، طلبہ طبی تعلیم کے حصول پر توجہ دیں ‘پرنسپل پی جی ایم آئی

جنرل ہسپتال سے منسلک امیرالدین میڈیکل کالج ڈاکٹرز کی کمی پوری کریگا ‘پروفیسر غیاث النبی طیب

اتوار 4 دسمبر 2016 18:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2016ء) پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر غیاث النبی طیب نے لاہور جنرل ہسپتال سے منسلک امیر الدین میڈیکل کالج کے نئے تعلیمی سیشن میں داخلہ لینے والے طلباء و طالبات پر زور دیا ہے کہ پوری توجہ اور تندہی سے طبی تعلیم کے حصول پر توجہ دیں اور اپنے مقصد کو کامیابی سے حاصل کر کے بحیثیت ڈاکٹر قوم و ملک کی خدمت کریں - صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر غیاث النبی طیب نے کہا کہ قوم کو اس وقت اچھے اور قابل ڈاکٹروں کی اشدضرورت ہے - وزیر اعلی کی طرف سے قائم کردہ امیرالدین میڈیکل کالج ڈاکٹروں کی کمی پوری کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا- انہوںنے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف اور محکمہ صحت پنجاب نے صوبے بھر میں طبی سہولیات کی مفت اور فوری فراہمی کے لئے انقلابی اقدامات کئے ہیں - امیر الدین میڈیکل کالج آنے والے وقتوں میں نہ صرف لاہور شہر بلکہ پورے صوبے کا قیمتی اثاثہ ثابت ہو گا اور یہاں سے فارغ التحصیل طلبا و طالبات طبی شعبے میں شاندار خدمات سرانجام دیں گے -

متعلقہ عنوان :