لیفٹیننٹ جنرل شاہ رفیع عالم میموریل پولو کپ کا فائنل باڑیز نے گارڈ گروپ /نیوایج کی ٹیم کو ہرا کر جیت لیا
اتوار 4 دسمبر 2016 18:10
(جاری ہے)
آخری چکر میں حمزہ مواز خان نے باڑیز کی ٹیم کو دو گول کی برتری دلا دی۔ حسام علی حیدر نے خوبصورت گول سکور کرکے برتری کم کردی۔ اس طرح باڑیز کی ٹیم نے میچ 8-7 سے جیت لیا۔
باڑیز کی طرف سے حمزہ مواز خان نے چھ گول جبکہ راجہ سمیع اللہ نے دو گول سکور کیے۔ گارڈ گروپ /نیوایج کی طرف سے حسام علی حیدرنے 4 گول جبکہ تیمور علی ملک، المان جلیل اعظم اور عدنان جلیل اعظم نے ایک ایک گول سکور کیا۔ ادھر سب سڈری فائنل میں حبیب میٹرو لائنز نے الائیڈ بینک کو دلچسپ مقابلے کے بعد آدھے گول سے شکست دیدی۔ حبیب میٹرو کی ٹیم کو آدھے گول کا ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔ حبیب میٹرو لائنز کی طرف سے احمد علی ٹوانہ نے تین گول سکور کیے جبکہ الائیڈ بینک کی طرف سے ثاقب خان خاکوانی نے تین گول سکور کیے۔ اختتامی تقریب میں جنرل (ر) جہانگیر کرامت نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔حمزہ مواز خان کو مین آف دی میچ دیا گیا۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی جنرل (ر) جہانگیر کرامت کا کہنا تھا کہ لاہور پولو کلب آکر ہمیشہ ہی اچھا لگا ہے۔ شاہ رفیع عالم ایک انتہائی بہترین انسان اور پولو کے کھلاڑی تھے۔ ان کی پوری فیملی پولو کی خدمت کر رہی ہے جو خوش آئند بات ہے۔ان کے بیٹے شاہ قبلائی عالم، شاہ شمیل عالم بہت اچھے پولو کے کھلاڑی ہیں۔ میں اتنے شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مسز تمیز رفیع عالم اور لاہور پولو کلب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ باڑیز کے کپتان نفیس باڑی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کمبی نیشن بہت اچھا چل رہا ہے۔ یہ رواں سیزن تیسرا ٹائٹل جیتا ہے۔ اگلے ہائی گول میں ایک سائوتھ افریقن غیر ملکی کھلاڑی بھی ٹیم کا حصہ ہوگا۔ لاہور پولو کلب میں دنیا کی بہترین کوالٹی کی پولو کھیلی جاتی ہے۔ مین آف دی میچ قرار پانے والے حمزہ مواز خان کا کہنا تھا کہ وہ فارم میں آچکے ہیں۔ ہائی گول میں اچھے پرفارمنس دکھانے کی کوشش کریں گے۔ نفیس باڑی اور جمیل باڑی دونوں بھائیوں نے مجھ پرجو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اتر نے کی کوشش کر رہا ہوں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.