سیالکوٹ‘میونسپل کارپوریشن نے غیر قانونی طور پر بھرتی 350 سینٹری ورکر ز کو بر طرف کر دیا
اتوار 4 دسمبر 2016 19:30
(جاری ہے)
پنجاب حکومت سے ڈیلی ویجز پر 89 دن کے لیے بھرتی اجازت ملنے پر ٹی ایم اے سیالکوٹ نے تین سو پچاس افراد کو خاکروب کے طور پر بھرتی کیااور سیاستدانوں اور ٹی ایم اے احکام کے منظور نظر افراد کو بلڈنگ انسپکٹر، انسپکٹر تہہ بازاری ،کمپیوٹر آپریٹر،ٹیوب ویل آپریٹر،الیکٹریشن،فائر بریگیڈ کے عہدوں پر تعینات کر دیا گیا اور ہر 89دن کے بعد انکو مزید 89کی توسیع دے دی جاتی۔
تاہم وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی انسپیکشن ٹیم نے ٹی ایم اے سیالکوٹ کا دورہ کیا تو انکشاف ہوا کے 350 خاکروب میں سے چند افرادخاکروب کا کام کر رہے ہیں۔جبکہ دیگر سفارشی بنیادوں پر ٹی ایم کی اعلیٰ پوسٹوں پر تعینات ہیں تاہم انسپیکشن ٹیم نے اعلیٰ پوسٹوں پر تعینات افراد کو طلب کرکے جھاڑوں پکر کر قلعہ سیالکوٹ کی صفائی کا حکم دیا تو مذکورہ اعلیٰ عہدوں پر تعینات خاکروبوں نے جھاڑوں پکڑ کر صفائی کرنے سے انکار کر دیا جس پر وزیراعلیٰ پنجاب کی انسپیکشن ٹیم نے ٹی ایم اے احکام کو حکم دیا کے مزکورہ سینٹری ورکرز کو فوری بر طرف کر دیا جائے۔جس پر ٹی ایم اے احکام نے مذکورہ سینٹری ورکر کو بر طرف کر دیا۔جس کے بعد ٹی ایم اے کا دفاتری اور صفائی کا نظام شدید بحران کا شکار ہو گیا ہے۔’’آئی این پی‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ کا کہنا ہے کہ برطرف کئے گئے سٹاف کو بھرتی والی پوسٹوں پر کام کرنے کا کہا تو انہوں نے انکار کردیا جس پر برطرف کیا گیا تاہم سروسز اور دفاتری امور میں مسائل پیدا ہوں گے ۔ اور ضرورت پڑی تو مذکورہ خالی پوسٹوںپر دوبار ہ ڈیلی ویجز کے تحت بھرتی کی جائیگی۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.