ترکی کے دوست ہمارے دوست ہیں اورترکی کے دشمن ہمارے دشمن ہیں‘کشمیر خطے کا مسئلہ ہے ،کشمیری عوام اپنی آزادی کی جنگ خود لڑ رہے ہیں ،بھارت نہتے عوام کا بے دریغ خون بہارہا ہے‘ ترکی مسئلہ کشمیر کے حل میں کردارادا کرے تو ہم خوش آمدید کہیں گے،بھارت کو بین الاقوامی معاہدوں کی پابندی کرنی چاہیے‘وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ترکش میڈیا سے گفتگو
اتوار 4 دسمبر 2016 20:30
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ترکی کے شہر قیصری میںترکش میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کے دوست ہمارے دوست ہیں اورترکی کے دشمن ہمارے دشمن ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ خطے کا مسئلہ ہے اورکشمیری عوام اپنی آزادی کی جنگ خود لڑ رہے ہیں ۔بھارت نہتے کشمیری عوام کا بے دریغ خون بہارہا ہے لیکن کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔بھارت کو بین الاقوامی معاہدوں کی پابندی کرنی چاہیے۔ایک اور سوال کے جواب میںانہوںنے کہا کہ ترکی مسئلہ کشمیر کے حل میں کردارادا کرے تو ہم خوش آمدید کہیں گے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر ترکی کے صدر طیب رجب اردوان کی طرف سے پاکستان کی حمایت کرنے پر شکرگزار ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ترکی میں ناکام بغاوت ترکی کی جنگ آزادی کے بعدا ہم ترین واقعہ ہے اور اس واقعہ کے بعد ترکی میںجمہوریت مزید مضبوط ہوئی ہے اورترکی کی مضبوط معیشت کو تقویت ملی ہے اورترک صدر رجب طیب اردوان کے عالمی سطح پر قدمیں اضافہ ہوا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
-
ہرچیز کیلئے اسٹیبلشمنٹ کی طرف دیکھنا بانی پی ٹی آئی کی خامی ہے، مصطفی نواز کھوکھر
-
گورنرسندھ کے ہمراہ اٹلی کی سفیرکا قائد روم ، آئی ٹی مارکی ، طاقتور پاکستان کے تحت راشن بیگزاور امید کی گھنٹی کا دورہ
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنے صاحبزادے کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے
-
پی ٹی اے کی سمز بلاک کرنے کی مخالفت :دیگر آپشنز تجویز کر دیئے
-
تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ؛ رانا سکندرحیات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.