امریکا کے نئے وزیر خارجہ کے لئے متوقع امیدواروں میں سابق ایڈمرل جیمز جی سٹاو ریڈس اور ایکسن موبل کے سابق سی ای او ریکس ڈبلیو ٹلرسن بھی شامل

پیر 5 دسمبر 2016 12:55

امریکا کے نئے وزیر خارجہ کے لئے متوقع امیدواروں میں سابق ایڈمرل جیمز ..
واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) امریکا کے نئے وزیر خارجہ کے لئے متوقع امیدواروں میں سابق ایڈمرل جیمز جی سٹاو ریڈس اور ایکسن موبل کے سابق سی ای او ریکس ڈبلیو ٹلرسن بھی شامل کرلئے گئے ۔ اس طرح وزارت عظمیٰ کے لئے متوقع امیدواروں کی کل تعداد 6 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

ان امیدواروں میں ریاست مسا چوسٹس کے گورنر مٹ رومنی ، نیو یارک کے سابق میئر روڈی گیولیانی ‘ ریاست ٹنیسی سے سینیٹر باب کروکر اور سی آئی اے کے سابق سربراہ ڈیوڈ پیٹریاس شامل ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی مشیر اعلیٰ کیلی این کونوے نے پریس بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ وزارت خارجہ کے لئے متوقع امیدواروں کی فہرست میں شامل دونئے افراد کے ڈونلڈ ٹرمپ انٹرویوز رواں ہفتے کسی روز کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ان امیدواروں میں مٹ رومنی مضبوط ترین امیدوار تصور کئے جارہے ہیں۔