فلسطینی سرزمین پریہودی بستیوں کی تعمیر ،اسرائیل خطرناک سمت کی طرف جا رہا ہے،امریکہ
جب تک اسرائیل ، فلسطین کے ساتھ اپنے تعلقات کو ٹھیک نہیں کرتا اس وقت تک اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان بھی کوئی علیحدہ سے امن سمجھوتہ نہیں ہو گا، اسرائیل، دو حکومتی حل کی کوشش کو اور آبادکاری کی پالیسی کو بیک وقت جاری نہیں رکھ سکے گا، اسے دونوں میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہو گا امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا بروکنگ انسٹیٹیوٹ کے سابان فورم کی سالانہ کانفرنس سے خطاب
پیر 5 دسمبر 2016 14:31
(جاری ہے)
جان کیری نے اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو کے سابان فورم سے خطاب میں کہے گئے ان الفاظ کے خلاف کہ آبادکاری کی پالیسی امن مذاکرات کے راستے کی رکاوٹ نہیں ہے۔
ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نیتان یاہو کے ان الفاظ کی تائید نہیں کرتا ۔کیری نے کہا کہ خود کو بہلانے کی ضرورت نہیں ہے، آپ ہر چیز کو نظر انداز کر رہے ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ اس چیز کا کوئی اثر ہی نہیں ہے۔ جان کیری نے ،اسرائیل کی طرف سے فلسطینی زمین پر رہائشی بستیوں کی مستقل تعمیر کو دونوں ملکوں کے درمیان قیام امن کے راستے میں ایک رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ایک خطرناک سمت کی طرف جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو فلسطین کے ساتھ جس مسئلے کا سامنا ہے وہ صرف ان دو ممالک کو ہی متاثر نہیں کرتا بلکہ اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات بھی ان جھڑپوں کی وجہ سے متاثر ہو رہے ہیں۔جان کیری نے کہا کہ جب تک اسرائیل ، فلسطین کے ساتھ اپنے تعلقات کو ٹھیک نہیں کرتا اس وقت تک اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان بھی کوئی علیحدہ سے امن سمجھوتہ نہیں ہو گا۔امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ اسرائیل، دو حکومتی حل کی کوشش کو اور آبادکاری کی پالیسی کو بیک وقت جاری نہیں رکھ سکے گا۔ لہذا اسے دونوں میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہو گا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
مدینہ منورہ سمیت متعدد سعودی شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.