آرمی چیف نے4دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی
ثنااللہ ناگرہ پیر 5 دسمبر 2016 16:51
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05دسمبر2016ء) :آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے 4دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔آئی ایس پی آرکے مطابق دہشتگردوں کوانسداددشہتگردی کی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔جس پرآرمی چیف نے 4دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔ چاروں دہشتگرد شہریوں، سیکیورٹی فورسزاوراے ایس ایف اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھے۔
کراچی ایئرپورٹ اورسی آئی ڈی بلڈنگ کراچی پرحملہ میں بھی ملوث تھے۔ملزمان سکھرمیں حساس ادارے پرحملے میں بھی ملوث تھے۔اِن دہشتگردوں نے ایس ایس پی فاروق اعوان سمیت 226 افراد کوحملوں میں زخمی کیا۔(جاری ہے)
اِن دہشت گردوں نے مجموعی طورپرایس ایس پی چوہدری اسلم سمیت58 افراد کو قتل کیا۔ جبکہ یہ چاروں دہشتگردایس ایس پی فاروق اعوان سمیت 226 افراد کوحملوں میں زخمی کرنے میں بھی ملوث ہیں۔
ان چاروں دہشتگردوں میں عطاء الرحمن ،صابر،گل زریں اورفاروق بھٹی شامل ہیں۔دہشتگرد گل زرین ولد گل شریف پولیس کانسٹیبل سرتاج کے قتل میں ملوث تھا۔ گل زرین نے حملے کرکے ایس ایس پی فاروق اعوان سمیت 10 افراد کو زخمی کیا۔دہشتگردگل زرین کے قبضے سے اسلحہ اوردھماکا خیزمواد بھی برآمد ہوا تھا۔ دہشتگردگل زرین نے مجسٹرٹ اورٹرائل کورٹ میں اپنے جرائم کا اعتراف بھی کیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.