پاکستان اورفرانس کے درمیان تجارت کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی تعاون بڑھناچاہیے،فرانسیسی سفیر
پیر 5 دسمبر 2016 18:31
(جاری ہے)
دونوں ملکوں کے درمیان اس مسئلہ پرقابوپانے اوراس سلسلے میں باہمی تعاون کو مزیدگہرا اورمضبوط کرنے کے لئے مزیدتعاون جاری ہے۔فرانسیسی سفیر نے کہاکہ فرانس پاکستانی طلباء وطالبات کومنیجمنٹ انجینئرنگ اورسوشل سائنسز کے شعبوں میں اعلیٰ تعلیم کے لئے خوش آمدید کہتاہے ہم پاکستانی طلباء کو سکالرشپس بھی رے رہے ہیںاورکچھ سکالرشپس یورپی یونین کے ذریعے بھی آفرکررہے ہیں ہم یونیورسٹی کے پہلے سیشنز کے لئے سکالرشپس نہیں دیتے بلکہ ایم فل پی ایچ ڈی یاسپیشلائزیشن کے لئے آفرکرتے ہیں ہماری کوشش ہوگی کہ جنوبی پنجاب کے طلباء کوان سے زیادہ سے زیادہ آگاہی دیں اوراس خطہ کے طلباء کواعلیٰ تعلیم کیلئے زیادہ مواقع دیں ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ پاکستان اورفرانس کے درمیان تقریباًًایک بلین یورو کی تجارت ہورہی ہے لیکن آپ لوگ فرانس کومزیداشیاء برآمدکرسکتے ہیں ،اسی طرح یہاں کے سرمایہ کاروں خصوصاًًجنوبی پنجاب کے سرمایہ کاروں کوفرانس میں سرمایہ کاری کے لئے ہم خوش آمدیدکہتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں فرانس کی40کے لگ بھگ کمپنیاں کام کررہی ہیں اورپاکستان میں فرانس کی سرمایہ کاری تقریباًًایک ارب ڈالر ہے میراخیال ہے کہ پاکستان اورفرانس کے درمیان ایگروفوڈپراسیسنگ اورشعبہ زراعت میں مل کر کام کرنے اوران شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کے بے شمار مواقع ہیں تاہم دنوں ملکوں میں تجارت اوردیگرشعبوں میں تعلقات دوطرفہ بنیادوں پربڑھنے چاہیں ۔میرایہ خیال ہے کہ پاکستان جی ایس پی پلس سے صحیح فائدہ نہیں اٹھاسکااورفرانس کواپنی بہت سے مصنوعات برآمدنہیں کرسکا،اگر فرانس کے ویزے کے حصول میں کوئی دقت ہے تواس کودورکرنے کی کوشش کی جائے گی اور اگرایوان تجارت وصنعت کی طرف سے کاروباری افراد کیلئے ’’ریکمنڈیشن ‘‘لیٹر موصول ہوگا توان کاویزہ پراسس تیزی سے پورا کریں گے ۔اس موقع پرپاکستان فرانس بزنس ایسوسی ایشن کے صدرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی صنعتی وتجارتی تنظیموں کو پاکستان فرانس بزنس ایسوسی ایشن کازیادہ سے زیادہ تعدادمیں ممبربنناچاہیے ۔اس فورم کی وجہ سے ان کو تازہ ترین معلومات اوربہترسہولیات دستیاب ہوسکتی ہیں ۔لاہورمیں تعینات فرانس کے اعزازی قونصلرعاشق حسین قریشی نے کہاکہ ایوان تجارت وصنعت اوریہاں کی صنعتی وتجارتی تنظیموں کے افرادکوہمارے ساتھ مل کر ایک ورکنگ گروپ بناناچاہیے جودونوں ممالک کے کے درمیان خصوصاًًاس خطہ کے صنعتی وکاروباری افرادکے مفادات کے مطابق تجارت بڑھانے کیلئے تجاویزدیں ۔اس موقع پرایوان تجارت صنعت ملتان کے صدر خواجہ جلال الدین رومی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملتان یاپاکستان کے درمیان میں واقع ہے اوریہاں پرکپاس ،آم ،سبزیاں،گندم ،گنا اورلائیوسٹاک کی بے شماراعلیٰ ترین اقسام موجودہیں جبکہ یہاں 40ملین سے زائدلوگ آبادہیں ۔ایوان تجارت وصنعت ملتان کے سینئر نائب صدر میاں بختاورتنویراے شیخ نے مہمانوں کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ بن چکاہے ہماری تجویز ہے کہ ایئرفرانس بھی جلدازجلد یہاں سے اپنی سروس شروع کرے۔اس کے علاوہ کینولاسیڈکی پیداوار اورشعبہ زراعت کی ترقی کیلئے فرانس نہ صرف مشاورت اورمہارت مہیاکرے بلکہ جدیدٹیکنالوجی کی فراہمی کو بھی ممکن بنایاجائے۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.