اساتذہ معاشرے میں تعلیم کے فروغ کے حوالے سے ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، ڈپٹی کمشنر گوادر طفیل احمد بلوچ

پیر 5 دسمبر 2016 20:33

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) ڈپٹی کمشنر گوادر طفیل احمد بلوچ نے کہا ہے کہ اساتذہ معاشرے میں تعلیم کے فروغ کے حوالے سے ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ طلباء کو چائیے کہ وہ ان سے استفادہ حاصل کر کے خود کو آنے والے چیلنجز کے لئے تیار رکھیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ہائی اسکول جدیدکے لیبارٹری کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

تقریب سے تحصیل کونسل کے چیئر مین عابد رحیم سہرابی، اسکول کے ہیڈ ماسٹر حسن الاسلام نے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کی کاوشوں سے 4لاکھ روپے کی لاگت سے یہ لیبارٹری مکمل کی گئی ہے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گوادر نے کہا ہے کہ اساتذہ ہی معاشرے کو سنوارنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ طلباء کو بہترین شہری بنانا اساتذہ کے فرائض میں شامل ہے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر گوادر کو بوائز اسکاوٹ کے دستے نے سلامی پیش کی۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے جدید ہائی اسکول گوادر کے اسکاؤٹ آفس کا بھی افتتاح کیا اور آفس کی مرمت کے لئے 50ہزار کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :