پشاور،پرویز خٹک نی2018 کے انتخابات کیلئے حکمت عملی وضع کر لی
وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے تحریک انصاف کودوبارہ برسراقتدار لانے کیلئے ہم خیال سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطوں کاسلسلہ شروع کردیا
پیر 5 دسمبر 2016 21:38
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشیدالدین کاکاخیل کے ہمراہ نوشہرہ کلاں میں حاجی دلارام خان کی رہائش گاہ پرپہنچے جہاںپرپرویز خٹک نے حاجی دلارام کے ساتھ بند کمرے میں مذکرات کئے۔
پرویز خٹک کی خواہش تھی کہ حاجی دلارام خان جو بے داغ سیاسی اور سماجی شخصیت ہیں۔ ایسے لوگوں کی تحریک انصا ف کواشد ضرور ت ہے۔ اس سے قبل انہوں نے حاجی دلارام خان سے دو ملاقاتیں کی۔ آج کاجرگہ حاجی دالارام خان نے اپنے خاندان کے نوجوانوں کے پرزور اصرار پر تسلیم کرلیا اور اعلان کیا کہ وہ اپنی پارٹی میں آخر دم تک رہیں گے تاہم پرویز خٹک اور میاں جمشید الدین کاکاخیل دونوں کے والد ان کے قریبی دوست رہے ہیں ان کو معلوم ہے کہ پرویز خٹک اس علاقے کی خدمت کرنا چاہتے ہیں اس لیے حاجی دلارام خان نے پرویز خٹک اور تحریک انصاف کی بھر پور حمایت کایقین دلایااور کہا کہ وہ ہر موڑ پر اپنی بساط اورحیثیت کے مطابق ان کاساتھ دیں گے۔تاہم انہوں نے یہ ضرور کہا کہ وہ اپنی پارٹی نہیں چھوڑیں گے۔ ان کاایجنڈا ایک ہے بیگم نسیم ولی خان بھی کرپشن کے خلاف جہاد کررہی اور پرویز خٹک اور عمران خان بھی کرپشن کے خلاف جہاد کررہے ہیں۔واضح رہے کہ حاجی دلارام خان نہ صرف ضلع نوشہرہ بلکہ گردونواح میں کافی اثر ورسوخ رکھتے ہیں اوران کی حمایت سے تحریک انصاف کو بہت تقویت ملے گی بعدازاں حاجی دلارام خان نے کہا کہ پرویز خٹک کے ساتھ ان کی ملاقات خوشگوار رہی اور دونوں ملکر کرپٹ سیاست دانوں اور کرپشن کے خلاف جہاد کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.