پنجاب فوڈ اتھارٹی کے بیکریوں اور فاسٹ فوڈ پر چھاپے‘ 4کو جرمانہ‘2سیل
پیر 5 دسمبر 2016 22:43
(جاری ہے)
مزید کاروائی میں مالمو سویٹس اینڈ بیکرز کو پیزا اور کیکس پر بالوں کی موجودگی اور زائدالمعیاد کیکس اور بسکسٹس کی فروخت پر 11ہزار روپے جرمانہ کیا۔
علامہ اقبال ٹائون کی ٹیم نے جوہر ٹائون میں بریڈ اینڈ بی اونڈ بیکرزکو نامناسب لیبلنگ ہونے اور صفائی کے ناقص انتظامات کی بنا پر 10ہزار روپے جرمانہ جبکہ کینال ویو ہاسنگ سوسائٹی میںگورمے بیکرز کو صفائی کے ناقص انتظامات پر وارننگ نوٹس اور بہتری کے احکامات جاری کیے۔وفاقی کالونی میںلاثانی فش کارنرکوزائدالمعیاد تیل استعمال کرنے پر بہتری کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 8لٹر زائدالمعیاد تیل کو موقع پر ضائع اورتایاہوٹل کو کچن میں بلیاں موجود ہونے پر 2500روپے جرمانہ عائد کیا۔جوڈیشل کالونی میں پیزا ونڈر کو حشرات کی روک تھام کے نا مناسب انتظامات ،ورکرز کی ناقص جسمانی حالت اور اشیاء خوردونوش پر نامناسب لیبلنگ پر سربمہر کر دیا۔راوی ٹائون کی ٹیم نے اکبری منڈی میں حسن سویٹس ہائوس اور ملک منور سویٹس کواشیاء پر لیبل کی عدم موجودگی اور صفائی کے نامناسب اتنظامات پربالترتیب 4500روپے اور 5000روپے جرمانہ کیا۔مزید کاروائی میںہول سیل سویٹس شاپس کو چیک کیااور متعدد کو بہتری کے نوٹس جاری کیے اور مختلف شاپس سی120kgرنگدار سلانٹی کا سٹاک ہٹا دیا۔نشتر ٹائون کی ٹیم نے گرین ٹائون میں بسم اللہ بیکری کو ناقص صفائی پر5ہزار روپے جرمانہ کیا۔واہگہ ٹائون کی ٹیم نے سکھ نہر پر نیو شباب ہوٹل کوورکرز کی ناقص جسمانی حالت اورواشنگ ایریا گندہ ہونے پر 6ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔دریں اثناء راولپنڈی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 2بیکریوں کو جرمانے جبکہ 9ہوٹلوں‘ بیکریوں‘ نان اور پیزا شاپ وغیرہ کو وارننگ جاری کر دی۔گوجرانوالہ میں ساہیوال سویٹس شاپ کو جرمانہ جبکہ 15بیکریوں‘ ملک شاپس اور نان شاپس وغیرہ کو صورتحال بہتر بنانے کی وارننگ جاری کر دی گئی۔ فیصل آباد میں ملاوٹ شدہ مصالحہ جات تیار کرنے والی 2چکیوں کو سیل کر کے 3500کلوگرام مصالحے تحویل میں لے کر مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.