محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے زیر اہتمام ذیا بیطس فورم 2016 کا انعقاد
ذیابیطس فورم بیماری کی نشاندہی اور اس کے خلاف اقدامات میں مدد فراہم کرے گا
منگل 6 دسمبر 2016 19:14
(جاری ہے)
اُنہوں نے کہا کہ یہ فورم بیماری کی نشاندہی ، اعدادو شمار اکٹھا کرنے اور اس کی روک تھام کے لیے لا ئحہ عمل ترتیب دینے میں معاون ثابت ہوگا اُنہوں نے کہا کہ یہ ڈاکٹروں کو ٹریننگ دینے ، عوامی اور پیشہ وارانہ آگاہی کو فروغ دینے میں مدد گار ثابت ہوگا ۔
اُنہوں نے کہا کہ ذیابیطیس کی بیماری سے محفوظ رہنے کے لیے روز مرہ کی زندگی میں تبدیلی اور خوراک پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔اِس موقع پر پروفیسر فیصل مسعود اور پروفیسر خدیجہ ، عرفان خواجہ سمیت بہت سے سینئر ڈاکٹرز نے خطاب کیا اور معاملے کی سنجیدگی پر توجہ دلائی ۔ مقررین کا کہا تھا کہ شوگر پاکستان میں تیزی سے بڑھتی ہوئی بیماری ہے اورایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں تقریباً 70 لاکھ لوگ اس بیماری میں مبتلا ہیںاور ماہرین کا کہنا ہے کہ 2035 ء شوگر کے مریضوں کی تعداد دوگنا ہو جائے گی۔ اس موقع پر پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر نے کہا کہ ڈنمارک ذیابیطس کے خلاف تقریباً سو سال سے جنگ لڑ رہا ہے اور ہم اپنا تجربہ پاکستان کے ساتھ شیئر کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرز کو تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ وسیع تر عوامی مفاد میں مشترکہ پلیٹ فارم سے کوششیں کرنی چاہیے۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں ڈنمارک کا سفارتخانہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر ذیابیطیس کی بیماری کی روک تھام اور علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے میں متحرک کردار ادا کر رہا ہے ۔ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نجم احمد شاہ نے کہا کہ ہیلتھ کیئر سسٹم کو بہتر سے بہتر بنانا حکومت پنجاب کی پہلی ترجیح ہے اور حکومت ملک اور صوبے میں بڑھتی ہوئی ذیابیطس کی بیماری کے مسلئے سے پوری طرح آگاہ اور اس کی روک تھام کے لیے ڈنمارک کے سفارتخانے کے تعاون سے اقدامات کیے جا رہے ہیں جس میں بیماری کی روک تھام کے علاوہ بڑے پیمانے پر آگاہی مہم شامل ہے ۔ اس موقع پر نجم احمد شاہ نے پروفیسر فیصل مسعود کو ٹاسک فورس برائے ذیابیطس کا چیئر مین نامزد کرنے کا اعلان کیا ۔افتتاحی تقریب میں وزیر برائے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق کو ایک ایکشن پلان بھی پیش کیا گیا جس میں جنرل پریکٹشنرز ، نرسز اور ہیلتھ پروفیشنلز کی کپسٹی بلڈنگ ٹریننگ اور آگاہی کے بار ے میں منصوبہ بندی شامل ہے ۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.