حیدرآباد،جوائنٹ ٹیچر ایکشن کمیٹی اجلاس میں ڈائریکٹر اور ڈی او تعلیم کی جانب سے اساتذہ اور عملے کو ہراساں کرنے کیخلاف 9دسمبر سے احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ

منگل 6 دسمبر 2016 22:47

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2016ء) جوائنٹ ٹیچر ایکشن کمیٹی حیدرآباد کے اجلاس میں ڈائریکٹر اور ڈی او تعلیم کی جانب سے اساتذہ اور عملے کو ہراساں کرنے کیخلاف 9دسمبر سے احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیاہے۔ اجلاس چیئرمین کاشف چانڈیو کی صدارت میں ہوا جس میں بڑی تعداد میں اساتذہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کاشف چانڈیو نے کہا کہ ڈائریکٹر اور ڈی او تعلیم نے 2012ء میں میرٹ پر بھرتی کئے گئے اساتذہ کو مسلسل ہراساں کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے ۔

اساتذہ کو مختلف دھمکیاں دی جارہی ہیں ،جبکہ افسران اس حوالے سے اساتذہ سے ملنے کو بھی تیا رنہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ 9دسمبر کو حیدرچوک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی جائیگی ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اساتذہ کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے ، اجلاس سے نجیب ابڑو، سلمان منشی، اعجاز کھوسو ، جاوید جتوئی اور دیگر نے بھی شرکت کی

متعلقہ عنوان :