بھارت کی مسئلہ کشمیر پر ہٹ دھرمی کے باعث پچھلی سات دہائیوں سے جنوبی ایشیاء کا امن دائو پر لگا ہو ا ہیِِِِ،مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے کسی قسم کے مذاکرات ناممکن ہیں،وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر
منگل 6 دسمبر 2016 23:11
(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کی تمام تر کوششیں بری طرح ناکام ہوئی ہیں جس کیلئے ہمارے سفارتکاروںکی کوشش اور کرداد قابل تعریف ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مسئلہ کشمیر پر ترکی اور او آئی سی ممالک کی جانب سے بھرپور حمایت حاصل ہے۔ اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور ایران کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش سے بھارت کی عالمی دنیا کی مسئلہ کشمیر پر توجہ ہٹانے کی کوشش ناکامی سے دوچار ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس کے موقع پر بھارت نے ہمارے مشیر خارجہ سے جو سلوک روا رکھا اس سے خود بھارت کو سفارتی سطح پر نقصان پہنچا ہے اور بھارت کا غیر سفارتی، غیر مہذب اور انتہا پسند چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوا ہے۔ انہوں نے کہا اس کے برعکس چین اور روس جیسے اہم ممالک کی جانب سے پاکستان کے مؤقف کی تائید اور حمایت ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے جس کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔ چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا کہ پاکستان سیاسی ،سفارتی اور عسکری سطح پر بھارتی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کر رہا ہے اور اس ضمن میں پاکستان کی تمام سیاسی و عسکری قیادت اور عوام متحد ہیں۔ انہو ںنے کہا کہ یہ بھارت کی بھول ہے کہ وہ پاکستان میں تخریبی کاروائیوں ،آبی جارحیت کی دھمکیوں اور ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے پاکستان کو کسی بھی صورت میں مرعوب کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں دیر پا اور پائیدار امن اُسی وقت ممکن ہو گا جب مسئلہ کشمیر کا حل وہاں کے عوام کی اُمنگوں اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی روشنی میں ممکن ہو پائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاکستان میں نیشنل میڈیا کے بعد اب سوشل میڈیا پر معلومات روکنے کے ایجنڈے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
وزیرقانون کی پاکستان کے چاند پر پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر قوم کو مبارکباد
-
وفاقی وزراء کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ،سہولیات پر عدم اطمینان کااظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.