پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی سے تکمیل کے بعد تھرپارکر میں قحط سالی کا معاملہ ختم ہو جائے گا ،پروفیسر ڈاکٹر اجمل خان
بدھ 7 دسمبر 2016 20:38
(جاری ہے)
تھرپارکر میں اس جدید منصوبے کا مقصد روایتی چارے کیلئے بارش کے پانی پر انحصار کم کرنا ہے جہاں یہ منصوبہ غیر روایتی چارے کیلئے نمک ملے پانی کے حوالے سے مزاحمتی گھاس کو استعمال کرے گا۔
منصوبے کی کامیاب تکمیل کے بعد SECMC پراجیکٹ کو بڑھانے کا منصوبہ بنا رہا ہے جس سے تھرپارکر کے عوام کو بے پناہ فائدہ ہو گا جو قحط سالی کے سبب موسمی حدود سے قطع نظر چارے کی فصلیں کاشت کر سکیں گے۔ انسانی ترقی کے انڈیکس میں ضلع تھرپارکر سندھ میں سب سے نچلے درجے پر ہے اور بارش پر منحصر زراعت اور مویشی پالنے جیسے روایتی لیکن غیرمستقل ذرائع آمدن کے سبب وہاں کے معاشی حالات مستقل متاثر ہوتے رہے۔ جیسا کہ اس خطے میں عام ہے کہ وہاں متواتر قحط سالی آتی رہی ہے جو مکمل طور پر بارشوں پر انحصار کرنے والے روزگار کے چند اسباب کی راہ میں رکاوٹ ہے۔خشک سالی جب اس خطے پر حملہ آور ہوتی ہے تو ایک ماتمی فضا چھا جاتی ہے جس کے نتیجے میں متاثر ہونے والی معیشت سے مقامی افراد مصائب اور بدحالی کا شکار ہو جاتے ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر اجمل نے کہا کہ انسٹیٹیوٹ کے وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے تھر میں کھارے پانی کو استعمال کرکے متعدد ہیلو فائٹس کی کاشت زرخیز زمینوں اور میٹھے پانی کے ذخائر پر پڑنے والے دباؤ کو کم کر سکے گی تاکہ وہ بھوسے، چارے، biofuel، روغنی بیج، ادویائی نباتات اور دیگر ممکنہ استعمال کے طور پر کام آ سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے پر کامیابی کے ساتھ عملدرآمد کی بدولت سال بھر وافر مقدار میں چارے کی فراہمی یقینی ہو سکے گی اور تھر کے باسیوں پر بارہا آنے والی قحط سالی کے اثرات ختم ہوسکیں گے۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.