ڈسٹرکٹ جیل گھوٹکی کے قیدیوں کو صاف پانی فراہم کرنے کے لیے آر او پلانٹ لگایا جائے گا ، سید اعجاز علی شاہ
یرکوں میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے اور مریض قیدیوں کو صحت کی بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں، ڈپٹی کمشنرگھوٹکی کی ہدایت
بدھ 7 دسمبر 2016 23:13
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کو میٹھا پانی نہیں مل رہا جس وجہ سے وہ مشکلات کا شکار ہیں اس لیے جیل میں آر او پلانٹ لگوایا جائے گا تاکہ قیدیوں کو پاک و صاف میٹھا پانی میسر ہو سکے جو کہ ان کی بنیادی ضرورت ہے ۔
اس موقع پر انہوں نے ڈائریکٹر سیڈا کو ہدایت کی کہ ڈسٹرکٹ جیل میں آر او پلانٹ یا سولر ٹیوب ویل لگوانے کے حوالے سے رپورٹ تیار کرکے فراہم کی جائے تاکہ جلد از جلد قیدیوں کو میٹھا پانی فراہم کرنے کا بندوبست کیا جاسکے۔انہوں نے قیدیوں کو ہدایت کی وہ جیل میں اپنے رویے بہتر بنائیں اور عبادت کریں ان کے تما م جائز مسائل حل کیے جائیں گے ۔ اس موقع پر جیل سپرنٹینڈنٹ نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ 2008 میں سوئی سدرن گیس کمپنی کو گیس فراہمی کے لیے پیسے دیے گئے تھے لیکن 8 سال گذرنے کے باجود گیس فراہم نہیں کی گئی جس پر ڈپٹی کمشنر نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ گیس کمپنی کے عملداروں سے اجلاس کرکے انہیں ہدایت کریں کہ ڈسٹرکٹ جیل کو جلد از جلد گیس فراہم کی جائے ۔ بعد میں ڈپٹی کمشنر ماتھیلو مومل جی ماڑی پہنچے جہاں پر مومل جی ماڑی کمیٹی کے وائیس چیئرمین اختر بخاری نے انہیں بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مومل جی ماڑی کو اجاگر کرنے کے لیے وہ کوشش کریں گے میوزیم سمیت سرکٹ ہائوس کی ایس این ای کی منظوری کے حوالے سے محکمہ ثقافت کو لکھیں گے اس کے علاوہ مومل جی ماڑی کا روڈ بھی تعمیر کروایا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ وہ ضلع گھوٹکی کی ترقی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں عوام کو چاہیے کہ وہ تعاون کرے تاکہ ان کے بنیادی مسائل حل کیے جاسکیں۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر گھوٹکی نے سول ہسپتال گھوٹکی کے دورہ کے موقع پر کہاکہ ہسپتا ل کی حالت انتہائی خراب ہے مریضوں کو سہولتیں نہیں مل رہی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ معلوم نہیںکے حکومت سندھ کی فراہم کردہ بجیٹ کہاں اور کیسے خرچ کی گئی ہے جبکہ اسپتال کی حالت سے معلوم ہو رہا ہے کہ یہاں پر مریضوں کو کسی قسم کی سہولت فراہم نہیں کی جارہی، عمارت توبنی ہوئی ہے مگر صفائی کا کوئی انتطام نہیں ۔ انہوں نے کہا 2 سال کے دوران اسپتال پر جو خرچ کیا گیا اس کی تحقیقات کرائی جائے گی تاکہ معلوم ہو سکے کہ اتنے سارے فنڈز کے باوجود اسپتال کی حالت بہتر کیوں نہیں ہوئی۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر گھوٹکی کو ہدایت کی کہ وہ اسپتال کے اور خرچ کی گئی بجیٹ کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ فراہم کریں ۔ انہوں نے محکمہ صحت کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ افسر کو بھی سختی سے ہدایت کی کہ سول اسپتال گھوٹکی کی حالت کو بہتر بنا کر مریضوں کو سہولتیں فراہم کی جائیں اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔مزید قومی خبریں
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
-
روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے پر 15 نانبائی جیل منتقل
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی سائرہ افضل تارڑکی رہائش گاہ جاکروالد کے انتقال پرتعزیت ، فاتحہ خوانی
-
پنجاب بھر میں 1291 ٹریفک حادثات میں 03 افراد جاں بحق، 1406زخمی ہوئے
-
سسرالیوں کے گھر فائرنگ کر کے ساس کو قتل کرنے والا ملزم 18 سال بعد گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.