صوبائی وزیر ریونیو ٹرانسپورٹ شیخ جعفر خان کا ایف سی سکول کا دورہ

تعلیم معاشرے کیلئے نہات ضروری ہے ایف سی سکول تعلیمی سر گرمیوں کو بڑھانے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، صوبائی وزیر

بدھ 7 دسمبر 2016 23:20

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر ریونیو ٹرانسپورٹ شیخ جعفر خان مندوخیل نے ایف سی سکول کے دورے کے موقع پر خطاب کر تے ہوئے کہا کہ آئی ٹی یونیورسٹی کے اجراء سے ژوب ایجو کیشن سٹی بنا جائیگا تعلیمی ترقی کیلئے بہت اقدامات کئے ہیں تعلیم معاشرے کیلئے نہات ضروری ہے ایف سی سکول تعلیمی سر گرمیوں کو بڑھانے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں اور شہر کے سٹودنٹس میں مستفید ہو رہے ہیں ایف سی اور فوج کے تعلیمی اداروں نے تعلیمی انقلاب بر پا کیا ہے انہوں نے کہا کہ آئی ٹی یونیورسٹی کے ا جراء سے باہر کے طالب علم یہاں تعلیم حاصل کرینگے اور اس یونیورسٹی میں جدید تعلیم میسر ہو گا کمانڈنٹ ایف سی اور سکول کے پرنسپل نے صوبائی وزیر کو تفصیلاً بریفنگ دی اور کہا کہ طالب علموں کے سہولت کیلئے ہاسٹل بنا رہے ہی ں اس میں باہر کے طالب علموں کو قیام دینگے جعفر مندوخیل نے ملٹی ہال کیلئی20لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا صوبائی وزیر نے کہا کہ یقینا اس ہاسٹل کی بدولت باہر کے طالب علموں کو بھی سہولت ہو گا انہوں نے ایف سی سکول کے ادارے کے ڈسپلن کو بے حد سراہا اور طالب علموں سے کہا کہ وہ حصول علم پر توجہ دیں طالب علم قوم کے معمار ہو تے ہیں ان کی بہتری اور روشن مستقبل تعلم میں ہے تعلیم کو ہر سطح پر ترقی دی نگے انہوں نے کہا کہ یونویرسٹی جلد کلاسز کا اجراء کرینگے تاکہ طالب علموں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع اپنے ہی شہر میں مہا ہو جائیں اس موقع پر کمانڈنٹ ایف سی کے علاوہ ڈسٹرکٹ چیئرمین شیخ یوسف مندوخیل اور پارٹی کے دیگر رہنماء بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :