ملک میں حقیقی تبدیلی صرف عوام ہی لا سکتے ہیں ،محمد رفیق رجوانہ
واحد حل انتخابی عمل میں ان کے کردار کو موثر بنانا ہے‘ گورنر پنجاب
بدھ 7 دسمبر 2016 23:22
(جاری ہے)
انہو ںنے کہا کہ 7 دسمبر کو ووٹرز کا قومی دن منانے سے عوام کو اپنے ووٹ کی اہمیت اور اس کے صحیح استعمال کے بارے میں شعور اجاگر کر نے کاموقع ملتا ہے اور مجھے اس بات پر نہایت مسرت ہو رہی ہے کہ الیکشن کمیشن نے اس سال اس حوالے سے ایک سیمینار کے انعقاد کیلئے گورنر ہاؤس کا انتخاب کیا ہے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ2013ء میں ٹرن آؤٹ کا تناسب خاصا حوصلہ افزاء رہا تاہم اس میں مزید اضافے کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے - انہو ںنے کہا کہ فیڈرل الیکشن اکیڈمی کے قیام اور اس میں افسران اور سٹاف کی تربیت سے انتخابی عمل میں مزید بہتری آئے گی جبکہ انتخابی عمل میں جدید ٹیکنالوجی ، الیکٹرک ووٹنگ مشین کا استعمال بھی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ گورنرنے کہا کہ الیکشن کے لیے ضابطہ اخلاق کی تیاری میں سیاسی پارٹیوں کی شمولیت خوش آئند ہے اور توقع ہے کہ اس سے ایک ایسا ضابطہ اخلاق تیار کرنے میں مدد ملے گی جس سے انتخابی شفافیت میں اضافہ ہو گا اور قوم کا جمہوری عمل میں اعتمادبڑھے گا۔گورنر پنجاب نے الیکشن کمیشن پر زور دیا کہ وہ آئندہ عام انتخاب سے پہلے ووٹرزکے اندراج کو یقینی بنائیں تاکہ وہ اپنا حق رائے دہی استعمال کر کے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں -انہو ںنے کہا کہ ووٹ عوام کی امانت ہوتی ہے اور اس امانت میں کی گئی خیانت کا عذاب قومیں مدتوں بھگتتی ہیں ۔ اس موقع پرصوبائی الیکشن کمشنر پنجاب مسعود احمد ملک نے انتخابی عمل میں اصلاحات کے لیے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا ۔ سیمینار سے رکن الیکشن کمیشن پاکستان جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی، معروف دانشور اور تجزیہ نگار مجیب الرحمان شامی، جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور ووٹ کی اہمیت اور اس کے صحیح استعمال پر روشنی ڈالی۔ تقریب کے اختتام پر مقامی گورنمنٹ سکول کی بچیوں نے خوبصورت ٹیبلوپیش کیے جنہیں شرکاء نے بے حد سراہا۔بعد ازاں، گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے گورنر ہائوس لاہور میں صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر ، ممبرز صوبائی اسمبلی غزالی سلیم بٹ ،وائس چیئر مین واسا چوہدری شہباز احمد، وائس چیئر مین انوائرمنٹ کمیٹی شہباز جٹ اور کرنل(ر) امجد نے ملاقات کی اور ان کے بھانجے محمد الیاس رجوانہ کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔دریں اثناہء، گورنر ہائوس لاہور سے سبکدوش ہونے والے گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کے اے ڈی سی میجر ناصر گلزئی کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ، ملٹری سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب اور گورنر ہائوس کے دیگر افسران موجود تھے۔ اس موقع پرگورنر پنجاب نے سبکدوش ہونے والے اے ڈی سی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ میجر ناصر گلزئی ایک ایماندار اور فرض شناس آفسر تھے اور دوران سروس انہوں نے اپنے فرائض منصبی بڑے احسن طریقے سے سرانجام دیئے۔ انہوں نے سبکدوش ہونے والے اے ڈی سی کیلئے نیک تمنائوں کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ گورنر ہائوس لاہور میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانے سبکدوش ہونے والے اے ڈی سی کو یادگاری شیلڈ بھی دی۔مزید قومی خبریں
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
-
پنجاب میں ٹیوب ویلز کی سولر پر منتقلی، 50 فیصد تک سبسڈی دینے کا فیصلہ
-
آرٹیسڈ انجکشن 75 ملی گرام کی فروخت اور اس کے استعمال پر پابندی عائد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.