لائنز ایریا میں تجاوزات ختم کرکے پارک بنایا جائے گا، میئر کراچی
بدھ 7 دسمبر 2016 23:37
(جاری ہے)
میئر کراچی نے اس دورے کے دوران علاقے سے کچرا اور کوڑا اٹھانے کے عمل کا جائزہ لیا اور متعلقہ عملے کو تیزی سے کام کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ شہر میں مسائل کے انبار ہیں لیکن اس کے باوجود صفائی ستھرائی اور سڑکوں کی مرمت کے کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے جنہیں تیزی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ میئر کراچی نے فرداً فرداً لائنزایریا کے مکینوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل بھی سنے۔ انہوں نے یوسی 8 کا بھی دورہ کیا اور وہاں کے لوگوں سے ان کے مسائل معلوم کئے۔ میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ ہم سب کو مل کر کام کرنا ہے میرے لئے کراچی کے تمام علاقے برابر ہیں اور کوشش ہے کہ کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت کام شروع ہوں ، کراچی کی بہتری اور ترقی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، شہری ہمارے ہاتھ مضبوط کریں اور اس کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فنڈز کی کمی اپنی جگہ لیکن ہمارے حوصلے بلند ہیں، 100 روزہ صفائی مہم کے دوران کراچی میں نمایاں تبدیلی نظر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 7 یوم میں کراچی کے مختلف علاقوں سے ہزاروں ٹن کچرا اٹھایا جاچکا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.