پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دیں، طارق فاطمی

پوری دنیا نے پاکستان میں جاری دہشتگردی کے خلاف جنگ کو سراہا ، دہشتگردی کے حوالے سے پاکستانی افواج اور عوام کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، تین سالوں میں بجلی کے بحران کو بہت حد تک قابو پایا جاچکا ہے،سی پیک صرف پاکستان کیلئے نہیں ، اس سے خطے میں خوشحالی آئے گی، امریکہ اور پاکستان کے تعلقات مضبوط ہیں، دونوں ممالک مل کر مختلف شعبوں میں کام کررہے ہیں ْوزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کا یونائیٹڈاسٹیٹس انسٹیٹیوٹ آف پیس کی تقریب سے خطاب

جمعرات 8 دسمبر 2016 11:44

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2016ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہاہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دی ہیں، پوری دنیا نے پاکستان میں جاری دہشتگردی کے خلاف جنگ کو سراہا ہے، دہشتگردی کے حوالے سے پاکستانی افواج اور عوام کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، تین سالوں میں بجلی کے بحران کو بہت حد تک قابو پایا جاچکا ہے،سی پیک صرف پاکستان کیلئے نہیں بلکہ اس سے پورے خطے میں خوشحالی آئے گی، امریکہ اور پاکستان کے تعلقات مضبوط ہیں اور دونوں ممالک مل کر مختلف شعبوں میں کام کررہے ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے یونائیٹڈاسٹیٹس انسٹیٹیوٹ آف پیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین سالوں میں پاکستان نے معاشی اور اقتصادی ترقی میں بہت سے سنگ میل عبور کیے ہیں۔

(جاری ہے)

2013 سے اب تک پاکستان کے قبائلی علاقوں میں معاشی اور سماجی ترقی کے بارے میں عالمی اداروں نے ہماری کوششوں کو تسلیم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا نے پاکستان میں جاری دہشتگردی کے خلاف جنگ کو سراہا ہے تاہم دہشتگردی کے حوالے سے پاکستانی افواج اور عوام کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تین سالوں میں بجلی کے بحران کو بہت حد تک قابو پایا جاچکا ہے۔ سی پیک صرف پاکستان کیلئے نہیں بلکہ اس سے پورے خطے میں خوشحالی آئے گی۔ امریکہ اور پاکستان کے تعلقات مضبوط ہیں اور دونوں ممالک مل کر مختلف شعبوں میں کام کررہے ہیں۔ امید ہے کہ ٹرمپ حکومت بھی پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوطی اور مستحکم کرنے کیلئے ساتھ کام کرے گی۔