پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت نہیں، تمام فیصلے کچن کیبنٹ میں ہورہے ہیں ،600سے زائدملیں بندکرنے سے بیروزگاری میں اضافہ ہوگا،جعلی ادویات بنانے والوں کیخلاف سخت کاروائی کی جائے
امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصوداحمدکی عوامی وفود سے گفتگو
جمعرات 8 دسمبر 2016 20:05
(جاری ہے)
ساڈھے تین برس گزر جانے کے باوجود عوام کو کسی قسم کاکوئی ریلیف نہیں ملا۔
حکمرانوں کی ترقی صرف اشتہارات تک محدود ہوکر رہ گئی ہے۔غریب،غریب تر اورامیر،امیرہوتاجارہاہے۔قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹاجارہاہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔انہوں نے کہاکہ صوبے میں جعلی ادویات بنانے اور فروخت کرنے والامافیاپوری طرح سرگرم ہے۔لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔وزیراعلیٰ کے احکامات کامذاق بنایاجارہاہے۔جعلی ادویات کاکاروبار کرنے والے افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔عوام کو جعلی ادویات تیار کرنے والے افراد کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑاجاسکتا۔انسانیت کے دشمنوں اور ان کاساتھ دینے والوں کا قلع قمع ناگزیر ہوچکا ہے۔میاں مقصوداحمد نے مزیدکہاکہ جعلی اور مضر صحت ملاوٹ زدہ ادویات کی تیاری ایک گھنائونا جرم ہے مگر بدقسمتی سے اس جرم کا ارتکاب کرنے والے کھلے عام دندناتے پھر رہے ہیں۔ڈرگ ریگولیٹراتھارٹی عملاً غیر فعال ہوچکی ہے۔وزیر اعلیٰ اس گھنائونے جرم میں ملوث افراد کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کریں۔محض چند روپے جرمانہ کردینے سے کچھ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ لاہور سمیت 12کروڑ افراد کے صوبے میں عوام کی زندگی انتہائی غیرمحفوظ ہوچکی ہے۔جعلی ادویات بنانا سنگین جرم اور ناقابل معافی ہے۔حکومت کو اس مافیاکے خلاف بغیر کسی دبائو کے کام کرنے کی ضرورت ہے۔مزید قومی خبریں
-
ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ سلمان رفیق
-
پہلے مرحلے میں 100 ، دوسرے میں 200 اور تیسرے پر 300تک یونٹ مفت مہیا کیے جائینگے‘ وزیرخزانہ پنجاب
-
شادی کی عمر کے حوالے سے بل پرکمیٹی تشکیل پائے گی
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال
-
پارلیمنٹ کا استحکام چاہتے ہیں ،گندم کے کاشتکاروں کوا کیلا نہیں چھوڑیں گے، اسد قیصر
-
کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
-
اراکین اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں گیس چوری اور میٹر ٹمپرنگ رکوانے کیلئے اپنا کردارادا کریں، اعظم نذیرتارڑ
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.