عوام کو سماجی خدمات کے شعبوں میں ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہیں،پرویزخٹک
ہم صوبے کی مالی استعداد میں اضافہ کرنے ،پروڈکٹو سیکٹر میں سرمایہ کرنے اور صوبے کے مجموعی ترقی کو یقینی بنانے والی سکیموں کو مکمل کرنا چاہتے ہیں سماجی خدمات کے شعبوں سمیت سیاحت ، شہری ترقی ، زراعت ، پن بجلی اور صوبے کی آمدنی اور وسائل بڑھانے کے منصوبے ہماری اولین ترجیح ہیں،وزیراعلی خیبرپختونخوا
جمعرات 8 دسمبر 2016 20:48
(جاری ہے)
اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری اعظم خان ، متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
ورلڈ بینک اور ڈی ایف آئی ڈی کے اعلیٰ حکام کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقات میں باہمی تعاون کے شعبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ وہ پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی سکیموں کے ذریعے عوام کو ترقیاتی حکمت عملی میں جائز حق دے کر اُن کے احساس محرومی کو کم کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ اُنہیں احساس ہونے لگے کہ اُن کے ساتھ ہر سطح پر انصاف ہو رہا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ سماجی خدمات کے شعبوں سمیت سیاحت ، شہری ترقی ، زراعت ، پن بجلی اور صوبے کی آمدنی اور وسائل بڑھانے کے منصوبے ہماری اولین ترجیح ہیں۔وزیراعلیٰ نے ورلڈ بینک اور ڈی ایف آئی ڈی کے صوبے میں مختلف شعبوں کے لئے تعاون میں دلچسپی کا خیر مقد م کیا۔ انہوںنے کہاکہ وہ ادارہ جاتی اصلاحا ت کے ساتھ ساتھ صوبے کی مالی بنیاد کل وقتی طور پر مضبوط کرنا چاہتے ہیں ۔اس سلسلے میں صوبے میں متعدد منصوبوں پر کام شروع ہے۔متعلقہ محکموں کو اہداف دے دیئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ اُن کی حکومت نے صوبے میں بد عنوانی اور دیگر جرائم کو لگام دے کر ایک کاروبار دوست ماحول فراہم کیا ہے۔ سرمایہ کاروں کوپرکشش مراعات دے رہے ہیں۔اس موقع پر ورلڈبینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور سیاحت ، شہری ترقی ، زراعت ، پن بجلی کے منصوبوں اور صوبے کے مالی وسائل بڑھانے کے منصوبوں میں تعاون پر دلچسپی ظاہر کی ۔ڈی ایف آئی ڈی کے حکام نے بھی صوبائی حکومت کی تعلیمی اور صحت کی پالیسیوں کو سراہا۔انہوںنے طالبات کے لئے سکالرشپ پروگرام ، سکولوں میں سہولیات کی فراہمی اور سرکاری تعلیمی اداروں کو پرائیوٹ تعلیمی اداروں کے برابر لانے کیلئے حکومتی اقدامات کو بھی سراہا۔انہوںنے صوبائی حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کرتے ہوئے مزید مدد کی یقین دہانی کرائی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت کو تحفظات،نظر ثانی کا پیغام دیدیا
-
بلاول بھٹو زرداری کا روٹی ،کپڑا اور مکان کے ویژن پر کاربند رہنے کے عزم کا اظہار
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
تمام ججز متفق ہیں کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ عدلیہ میں مداخلت نہ کرسکے
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
-
وزیراعلی پنجاب کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے : مریم اورنگزیب
-
سعودی عرب: مناہل العتیبی کو 11 برس قید کی سزا
-
وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی
-
پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طے پاگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.