سرکاری سکولوں میں مختلف ضروری سہولیات کی فراہمی پر اکیس ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کی جاچکی ہے،محمدعاطف
جمعرات 8 دسمبر 2016 20:48
(جاری ہے)
اس موقع پر ضلع کونسل کے رکن شاہد باچہ اور دیگر مقامی رہنما بھی موجود تھے۔
محمد عاطف خان سکولوں کے طلبہ سے ان کی پڑھائی کے بارے میں سوالات کئے اور ان کے مسائل معلوم کئے ۔اُنہوں نے کہا کہ ضلع مردان میں سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے خطیر رقوم فراہم کئے گئے ہیں ،اُنہوں نے محکمہ تعلیم کے حکام کو ہدایت کی کہ سکولوں میں تمام ضروری سہولیات کی فراہمی میں کسی صورت تاخیر نہ کی جائے ۔اُنہوں نے کہا سکولوں میں حاضری پہلے ہی کافی بہتر ہوچکی ہے تاہم اسے مزید بہتر اور دیرپا بنانے کے لیے ایک نیا نظام شروع کیا گیا ہے جس سے غیر حاضری کا کلچر مکمل طور پر ختم ہوجائے گا اور کام چور عملے کو تادیبی کاروائی کا سامنا کر نا پڑے گا ۔سیاسی اجتماع سے اپنے خطاب میں عاطف خان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے رشوت ،سفارش اور اقربا پروری کا نظام بدل دیا ہے محکمہ تعلیم اور پولیس سمیت مختلف محکموں میں ہزاروں نوکریاں خالص میرٹ اور اہلیت کی بنیاد پر دی گئی ہیں ۔پولیس کو سیاسی مداخلت سے پاک کیا گیا اور تھانوں میں رشوت اور ظلم کا نظام لپیٹ دیا گیا ہے ۔پولیس میں بھی جوبدہی کا نظام بنایا گیا ہے اور شکایت پر بھر پور کاروائی کی جاتی ہے ۔ماضی میں سرکاری افسروں کو خوانین کے حجروں میں حاضریاں دینا پڑتی تھیں ہماری حکومت نے اداروں کو بااختیار بنادیا ہے کیونکہ اداروں کو مضبوط بنائے بغیر نظام تبدیل نہیں کیا جاسکتا ۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ صوبے کے دیگر علاقوں کی طرح مردان میں بھی ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے جن میں گرلز کیڈٹ کالج ، گرلز ماڈل سکول، گرانڈ سپورٹس کمپلکس سمیت سڑکوں اور پلوں کے منصوبے شامل ہیں اسی مردان میں خواتین یونیورسٹی میں کلاسز کا اجراء ہوگیا ہے اور رواں سال کے بجٹ میں دیگر منصوبوں کے ساتھ ساتھ تین فلائی اوورز ، کلچرل سنٹراور فوڈ سٹریٹ کے لیے ایک ارب روپے کی خطیر ترقم مختص کی گئی ہے ۔اُنہوں نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں کا مبارکباد دی اور کہا کہ ملک وقوم کا درد رکھنے والے تمام لوگ پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم پر جمع ہوچکے ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.