فیصل آباد، عید میلاد النبیؐکے سلسلے میں قرآنی خطاطی کی نمائش کا افتتاح آجہوگا

جمعرات 8 دسمبر 2016 22:57

فیصل آباد، عید میلاد النبیؐکے سلسلے میں قرآنی خطاطی کی نمائش کا افتتاح ..
فیصل آباد۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) جشن عید میلاد النبیؐکے سلسلے میں فیصل آباد آرٹس کونسل کے زیر اہتمام قرآنی خطاطی کی نمائش کا افتتاح جمعہ 9 دسمبر شام 5 بجے ہوگا۔

(جاری ہے)

ریذیڈنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل طارق جاوید کے مطابق ڈی سی او سلمان غنی اور صدر انجمن تاجراں سٹی خواجہ شاہد رزاق سکانمائش کا افتتاح کریں گے جبکہ محمد الہی بخش مطیع،واجد محمود یاقوت رقم،حافظ انجم محمود،گلزار احمد بٹ بھی موجود ہونگے۔

انہوں نے بتایا کہ نقش ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اشتراک سے قرآنی خطاطی کی نمائش 14 دسمبر تک جاری رہے گی۔انہوں نے بتایا کہ تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کے مابین مقابلہ خوشخطی بھی اس روز منعقد ہو گا اورمقابلہ خوشخطی کے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :