صوبائی وزیر خزانہ کی زیر صدارت مقامی حکومتوں کے لیے عبوری صوبائی مالیاتی کمیشن کی منظوری کے حوالے سے کمیٹی کا اجلاس، مقامی حکومتوں کو فعال کرنے اور بروقت فنڈز کی فراہمی کے لیے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت عبوری صوبائی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کی بنیاد پر گرانٹس کی منتقلی کا فیصلہ
جمعرات 8 دسمبر 2016 23:00
(جاری ہے)
اس مقصد کے حصول کے لیے وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ایک عبوری کمیٹی تشکیل کی گئی جس میں عوامی نمائندوں سرکاری افسران اور ٹیکنیکل ممبران کو نمائندگی دی گئی ۔
عبوری کمیٹی کی رائے سے عبوری پی ایف سی ایوارڈ کی تشکیل کے لیے ایک ٹیکنیکل گروپ بنایا گیا جس میں محکمہ فنانس کے افسران کے علاوہ بین الاقوامی سطح کے سینئیر کنسلٹنٹس کی آراء بھی شامل کی گئیں۔ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے اجلاس کو بتایا کہ ٹیکنیکل کمیٹی متعلقہ محکموں کے ساتھ گاہے بگاہے مشاورت کے بعد عبوری فنانس کمیشن کے لیے اپنی سفارشات تیار کر چکی ہے جن کے تحت مقامی حکومتوں کو فنڈز کی تقسیم ان کی مالی ضروریات کی بنیاد پر کی جائے گی۔ایجوکیشن سیکٹر میں ضلعوں کے درمیان وسائل کی تقسیم کا فارمولا آبادی کی گنجانی،ضلعے میں سکول سے باہر اور سکول جانے والے بچوں کی تعداداورثانوی درجہ کی تعلیم کے لیے بچیوں کی انرولمنٹ کی شرح کی بنیاد پر تیار کیا جائے گا۔ ہیلتھ سیکٹر میں ہیلتھ اتھارٹیز کو فنڈز ضلعوں میں 9سال سے کم اور65سال سے زائد عمر کے افراد کی آبادی کی شرح ،15 سے 49سال کی عمر خواتین اور غربت کی شرح کے فارمولے پر تقسیم کیے جائیں گے کیونکہ بچوں برزگوں اور افزائش نسل کی ذمہ دار خواتین کو علاج معالجے کی زیادہ ضرورت پیش آتی ہے ۔ عبوری ایوارڈ میں یونین کونسلز ،میونسپل کمیٹیوں ، میونسپل کارپوریشن ا ور ضلعی کونسلزکے ترقیاتی و غیر ترقیاتی فنڈز میں معقول اضافے کی سفارشات بھی پیش کی گئیں جنھیں اجلاس کی متفقہ رائے سے منظور کر لیا گیا ۔ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کمیٹی کے ممبران کو بتایا کہ کمیٹی کے سفارش کردہ ایوارڈ کے فارمولا کے تحت جنوبی پنجاب کے اضلاع کے وسائل میں واضح اضافہ ہو گا اس اقدام کا مقصد جنوبی میں تعلیم ،صحت اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی ہے ۔ سینئیر کنسلٹنٹSNGپروگرام فیصل رشید نے اجلاس کو بتایا کہ عبوری ایوارڈ کی سفارشات کی تیاری کے لیے 1998 کی مردم شماری اور مکس (MICS)کے 2014کے اعداو شمار استعمال کیے گئے ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ مقامی حکومتوں کو اپنے وسائل میں اضافے اور مسائل کے حل کے لیے اختیارات دئیے جائیں گے اور دیہاتی علاقوں میں شہری سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے اجلاس کو بتایا کی عبوری فنانشیل کمیشن ایوارڈ کی سفارشات کی سمری جلد منظوری کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.