دبئی :مداحوں کیلئے شاہ رخ کا انوکھا انداز ،ویٹر بن گئے
اتوار 11 دسمبر 2016 08:04
دبئی:(اردو پوائنٹ تازہ ترین ،11دسمبر 2016):بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے دبئی میں سیاحت کے فروغ کے لیے تشہیری مہم کے دوران ویٹرکا روپ دھار لیا۔بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کا شمار فلم نگری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں ان کے کروڑوں مداح ہیں جب کہ کنگ خان کے پرستاران کی جھلک دیکھنے کے لیے کچھ بھی کرگزرنے کوتیار رہتے ہیں لیکن اب شاہ رخ کے ویٹر کے روپ میں نظر آنے پر سب حیران ہیں۔
شاہ رخ خان کو دبئی میں سیروسیاحت کے فروغ کے لیے سفیر بنایا گیا ہے جب کہ دبئی میں سیروسیاحت کے فروغ کے لیے 3 منٹ کی تشہیری ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے مختلف روپ دھارے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ رخ ویٹر کا روپ دھار کر مداحوں کو کھانے پیش کرتے رہے جس پرلوگ انہیں اپنے درمیان دیکھ کرنا صرف چونک اٹھے بلکہ حیران ہوکر ان کے ساتھ تصاویر بھی بناتے رہے جب کہ ایک جگہ دیکھا جاسکتا ہے کہ کنگ خان شاپنگ مال میں سامان فروخت کرنے میں مصروف ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.