ملک بھر میںعید میلادالنبی ؐ (آج)مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منائی جائیگی
ملک و قوم کی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعائیں ،وفاقی دارالحکومت میں 31،صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21توپوں کی سلامی دی جائیگی ملک بھرمیں سیرت کانفرنسوں،محافل میلاد کا انعقاد اور جلوس نکالے جائیںگے ،سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی
اتوار 11 دسمبر 2016 12:10
(جاری ہے)
جشن عید میلاد النبیؐ کی مناسبت سے محبان رسول کی طرف سے شہری اور دیہی علاقوں میں رہائشگاہوں، شاہراہوں، گلی کوچوںاور بازاروں کو خوبصورت جھنڈیوں، برقی قمقوں اور دیگر زیبائشی اشیا سے سجانے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مساجد، نجی و سرکاری عمارتوں پر بھی چراغاں کردیا گیا۔
نبی آخر الزمان کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے کئی مقامات پر کیک بھی کاٹے جائیں گے جبکہ مستحقین میں نیاز بھی تقسیم کی جائے گی ۔وفاقی اور صوبائی حکومتو ں کی طرف سے عید میلاد النبیؐ کے روز عام تعطیل کااعلان کیا گیا ہے اور اس مناسبت سے اسٹیٹ بنک سمیت تمام مالیاتی ادارے ، تجارتی مراکز ، تینوں سٹاک ایکسچینجز بند رہیں گی جبکہ عدالتیں ، سینما گھر اور تھیٹر زبھی بند رہیں گے ۔مختلف مذہبی تنظیموں کی طرف سے مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں عید میلادالنبیؐ کی مناسبت سے جلوس نکالے جائیں گے جس کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے عید میلاد النبیؐ پر کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر لئے گئے ہیں۔ اس موقع پر رضاکاروں کی بھی معاونت حاصل کی جائے گی ۔ جلوسوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کا انتظام کیا گیا تاکہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے ۔ سرکاری ہسپتالوں کے ایم ایس صاحبان کو کسی بھی طرح کی ایمر جنسی سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کے پیشگی احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
آن لائن ٹیکسی سروس کمپنی” اوبر“ کی پاکستان میں اپنے آپریشن بند کرنے کی تصدیق
-
مزدوروں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں‘ مریم نوازشریف
-
پاکپتن،نو بیاہتا دلہے کو بے ہوش کر کے دلہن گھر کا صفایا کرگئی، مقدمہ درج
-
علاقائی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمارا اور پاکستان کا مفاد مشترکہ ہے، امریکا
-
سنکیانگ کے لوگوں کی زندگی شہد سے زیادہ میٹھی ہے،حنا پرویز
-
چین کا چھانگ ای 6 پاکستان کا پے لوڈ لیکرچاند پرجائے گا
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار 4 اور 5 مئی کوگیمبیا میں او آئی سی کے 15ویں سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے
-
پنجاب حکومت اب تک گندم کا ایک دانہ بھی نہیں خرید سکی‘
-
پاکستان، امریکہ علاقائی سلامتی پر تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم
-
مہنگائی میں مسلسل اضافے اور توانائی کے شعبے میں معاشی بوجھ سے عام شہریوں کے گھریلو بجٹ عدم توازان کا شکار
-
اپریل میں مہنگائی کی شرح 18اعشاریہ5 سے 19اعشاریہ5 فیصدرہی.وفاقی وزارت خزانہ
-
شہبازشریف کی سفارش پر رانا ثنا اللہ خان کی وزیراعظم کے مشیرمقرر‘عہدہ وفاقی وزیرکے برابرہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.