دنیا کے سب سے طویل العمر سمندری پرندے البٹراس نے 66 سال کی عمر میں انڈا دے دیا

اتوار 11 دسمبر 2016 15:13

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2016ء) دنیا کے سب سے طویل العمر سمندری پرندے البٹراس نے 66 سال کی عمر میں انڈا دے دیا ۔ اتوا ر کو امریکی نیشنل وائلڈ لائف نے بتایا کہ اس پرندے کے انڈے کو مزید بچہ پیداکرنے کے سلسلہ میں ا لبٹراس کے پروں میں رکھ دیا گیا ہے تاکہ اس انکیوبیشن سے اس پرندے کی افزائش نسل ہوسکے ۔

(جاری ہے)

یو ایس فش اینڈ وائلڈ لائف سروس پراجیکٹ کے چارلی پیزانے بتایا کہ ایہ افزائش نسل بحرالکاہل کے شمال میں کی جارہی ہے جہان یہ پرندہ ہجرت کر کے چلاگیا تھا یہ امر قابل ذکر ہے کہ دانائی کی علامت سمجھے جانے والے پرندے البٹراس نیشنل وائلڈ لائف میں بڑی تعداد میں موجود ہیں ۔

یہ پرندے اپنی زندگی کے دورانیئے کا 90 فیصد فضا میں اڑتے ہوئے گزارتے ہیں تاکہ وہ اپنے لئے دانہ پانی اور خوراک تلاش کر سکیں ۔

متعلقہ عنوان :