ماضی کی اردو، پنجابی فلموںکا ری میک بنایا جائیگا تو نئی نسل کو با مقصد سکرپٹ دیکھنے کو ملیں گے،نغمہ بیگم

منگل 13 دسمبر 2016 13:17

لاہور۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء)دنیا بھر میں اپنے دور کی کامیاب فلموں کا ری میک بنایا جاتا ہے تو ہماری ماضی کی کامیاب اردو فلموں کا ری میک بھی بنایا جانا چاہئے۔ان خیالات کا اظہارپاکستانی فلموں کی سینئر اداکارہ اور ماضی کی نامور ہیروئن نغمہ بیگم نے خصوصی ملاقات میںکیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں سادہ سی لو سٹوری اور معاشرتی مسائل پر مبنی سکرپٹ ہوا کر تے تھے،عوام کی اکثریت ان کہانیوں کو پسند کرتی تھی۔

انہوںنے کہا کہ ماضی کی اردو پنجابی فلموں میں انجمن‘دیور بھابھی‘ نوکر ووہٹی دا‘ات خدا دا ویر‘ہتھ جوڑی‘دل دا جانی‘نائیلہ ‘جند جان‘ چڑھدا سورج اور دیگر بے شمار ایسی فلموں کا ری میک بنایا جائے تو نئی نسل کو اچھے اور با مقصد سکرپٹ دیکھنے کو ملیں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ہمارے لاہور ،کراچی کے فلمسازوں کو چاہیے کہ وہ ہر فلم میں تجریہ کار اور سینئر فنکاروں کو شامل کریں تاکہ موجودہ فنکاروں کو بھی سیکھنے کا موقع ملے۔

انہوںنے کہا کہ بہار بیگم ‘شاہد ‘شان ‘بابر علی‘معمر رانا ‘غلام محی الدین‘مصطفی قریشی اور دیگر سینئر اداکاروںنے اپنی پوری زندگی فن اور اداکاری کیلئے صرف کی‘اب جبکہ یہ لوگ تجریہ کار ہوئے ہیں تو انہیں گھر بٹھا دیا گیا ہے۔لہذا میری موجودہ فلمسازوں وہدایت کاروں سے درخواست ہے کہ وہ سینئرز کوضرورکام کرنے کا موقع دیں۔