گوادر بندرگاہ کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کی خصوصی فورس ٹی ایف 88 قائم کردی گئی
خصوصی فورس میں بحری جہاز‘ طیارے‘ برق رفتار میزائل بوٹس اور ڈرون شامل ہونگے‘ ٹی ایف 88 گوادر بندرگاہ کا تحفظ کرے گی‘ فضائی نگرانی کے لئے طیارے خصوصی فورس کا حصہ ہیں، فورس سی پیک کے تحفظ کے لئے انتہائی موثر اور معاون ثابت ہوگی‘ فورس بندرگاہ‘سمندر اور گوادر کے اطراف تعینات ہوگی سی پیک سے پاکستان سمیت پورے خطے کو فائدہ ہوگا، معیشت کا ہر شعبہ ترقی کریگا، چیئرمین جوائنٹس چیفس آف سٹاف کمیٹی ساحلی علاقوں کی حفاظت کیلئے نیا سکیورٹی ڈویژن تشکیل دیا جو فوج کے افسروں اور جوانوں پر مشتمل ہے،وزیراعلی بلوچستان گوادر کے مکمل فعال ہونے کے بعد تجارتی سرگرمیوں میں تیزی آئیگی،بے پناہ معاشی فوائد حاصل ہونگے ،چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی
منگل 13 دسمبر 2016 16:33
گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے گوادر بندرگاہ کے تحفظ کے لئے پاک بحریہ کی خصوصی فورس کے قیام کا افتتاح کردیا‘ خصوصی فورس کو ٹی ایف 88کا نام دیا گیا ہے جس میں بحری جہاز‘ طیارے‘ برق رفتار میزائل بوٹس اور ڈرون بھی شامل ہونگے‘ ٹی ایف 88 گوادر بندرگاہ کا روایتی اور غیر روایتی خطرات سے تحفظ کرے گی‘ فضائی نگرانی کے لئے طیارے بھی خصوصی فورس کا حصہ ہیں۔
یہ فورس سی پیک کے تحفظ کے لئے انتہائی موثر اور معاون ثابت ہوگی‘ یہ فورس بندرگاہ‘سمندر اور گوادر کے اطراف تعینات ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو گوادر بندرگاہ کے تحفظ کے لئے پاک بحریہ کی ایک خصوصی فورس ٹی ایف 88 کے قیام کا افتتاح کردیا گیا جس کی تقریب گوادر میں منعقد ہوئی جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان چیئرمین جوائنٹس چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات‘ پاک آرمی کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ‘ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرمارشل سہیل امان ‘ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء الله ‘ وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء الله زہری‘ چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی دوستین خان جمالدینی‘ وفاقی وزیر میر حاصل بزنجو سمیت اعلیٰ سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.