امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے سے پاکستان اور اٹلی کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا،فرنیچر کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے ساتھ سرمایہ کار کمپنیوں اور کاروباری شراکت داروں کو خصوصی مراعات بھی دیں گے
اٹلی کے تجارتی وفد کا پاکستان فرنیچر کونسل کے زیر اہتمام گول میز مذاکرے کے دوران اظہار خیال
منگل 13 دسمبر 2016 16:40
(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ ان کے ملک نے ہمیشہ پاکستانی مارکیٹ میں دلچسپی ظاہر کی یہی وجہ ہے کہ وہ پاکستان کے 10 بڑے تجارتی شراکت داروں میں شامل ہے۔
انھوں نے کہا کہ اٹلی کی کمپنیاں پاکستانی ہنرمندوں کو تکنیکی تربیت کی فراہمی اور دیہی ترقی اور صحت کے شعبے میں ان کی صلاحیتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ فرنیچر کا معیار بہتر بنانے کیلئے مشینری کے استعمال کی تربیت بھی فراہم کریں گی۔اس کے علاوہ پیداواری اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اٹلی کی فرمیں کسی بھی صورت پاکستان میں کام کیلئے تیار ہیں۔ ہم دونوں ملکوں کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اپنے وسائل سیمیناروں ، تربیتی کورسز اور دیگر سہولیات کی فراہمی پر خرچ کرسکتے ہیں۔اس موقع پر پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو میاں اشفاق نے وفد کو پاکستان میں فرنیچر کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا۔فریقین نے اس شعبے کی ترقی کیلئے باہمی دوروں ،شعبے کے حوالے سے معلومات کے تبادلے اور نئی ٹیکنالوجی کے استعمال بارے مشاورتی اجلاس مستقبل میں بھی جاری رکھنے پر رضامندی ظاہر کی۔پاکستان فرنیچر کونسل کے چیئرمین میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ ان کا ادارہ اٹلی کے ماہرین کو پاکستانی فرنیچر کے بارے آگاہی کیلئے رابطے کا کردار ادا کرے گا اس سے پاکستانی تاجروں کو بھی اٹلی کے سرمایہ کاروں کے ساتھ براہ راست روابط کے مواقع میسر ہوسکیں گے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان تجارت کا حجم 1.1 ارب ڈالر ہے جسے ہم بڑھا کر 1.5 ارب ڈالر تک لے جانے کیلئے کوشاں ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘ پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
وزیرداخلہ کا پاسپورٹ آفس کا دورہ، ’دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں‘ شہریوں کی دہائی
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.