کراچی میں ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس کا جدید ترین نظام متعارف کرادیا
نیا ڈرائیونگ لائسنس نادرا سے منسلک ہوگا ، نئے لائسنس کی تیاری کے دوران عوام کو ایس ایم ایس سروس سے آگاہ رکھا جائے گا، درخواست گزارگھر بیٹھے لائسنس فیس جمع کراسکیں گے،نئے نظام کے تحت بننے والے لائسنسوں کی بین الاقوامی سطح پر بھی تصدیق کی جاسکے گی، آئی جی سندھ
منگل 13 دسمبر 2016 17:12
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ نیاکمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس نادرا سے آن لائن منسلک ہے، کپمیوٹرائزڈ ڈرائیونگ سے جعلی لائسنس کی روک تھام میں مدد ملے گی۔
اس سسٹم کے ذریعے ڈرائیونگ لائسنس کا حصول عوام کے لئے آن لائن اور آسان بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ون ونڈو آپریشن کے ذریعے لائسنس کا حصول ممکن بنایا گیا ہے، عوام نئے ڈرائیونگ لائسنس کی معلومات موبائل ایپ سے حاصل کرسکیں گے، عوام کو لائسنس کی تیاری کے دوران ایس ایم ایس سروس سے آگاہ رکھا جائے گا۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ سسٹم پر عمل درآمد سے جو لائسنس جاری ہوں گے وہ مستند ہو ںگے، نئے سسٹم لائسنس کی بین الاقوامی سطح پر بھی تصدیق کی جا سکے گی، لائسنس کے ذریعے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کیا جا سکے گا۔ انہوں نے کہاکہ گھر سے بھی لائسنس کی فیس ادا کی جا سکے گی اور لائسنس گھر پر بھی پہنچایا جائے گا جس سے لائسنس کنندہ کے پتے کی بھی تصدیق ہو سکے گی۔ انہوں نے کہاکہ پرانے لائسنس کی 15 سے منٹ میں تجدید ہوسکے گی، نئے لائسنس 40 منٹ میں ملیں گے، شہری کسی بھی بینک میں لائسنس کی فیس جمع کرا سکیں گے۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.