مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی حیثیت نہیں کہ وہ کلبھوشن یادیو پر بیان دیں، اس پر بات وہی کر یں جن کے پاس کلبھو شن موجود ہے ،بھارتی وزیر داخلہ پاکستان کو 10 ٹکڑے کی دھمکی دے رہا ہے ،بیان دنیا بھر نے سنا مگر دکھ کی بات ہے کہ اس دھمکی کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ،کشمیر کانفرنس میں راج ناتھ کو بھرپور جواب دیں گے ،یہ 71 نہیں 2016 ہے، اب کشمیر بھارت کے پاس نہیں رہے گا جلد آزاد ہوگا ، انشا اللہ ،جمعرات کو مظفر آباد میں کشمیر کانفرنس کررہے ہیں، یہ کانفرنس مظلوم کشمیریوں کی آواز بنے گی ،اس سے مظلوم اور ظالموں کو پیغام جائے گا
امیر جماعت الدعوة حافظ سعید کا پریس کانفرنس سے خطاب
منگل 13 دسمبر 2016 18:20
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس وقت امت مسلمہ بہت مشکل صورتحال سے دوچار ہے کشمیر میں انڈیا کی 8 لاکھ فوج جارحیت کی انتہا کر دی ہے۔کشمیر میں بھارتی دوج کیمیکل ہتھیار استعمال کررہی ہے۔حریت پسند مجاہد ماجد زرگر کی لاش کو کیمیکل سے مسخ کردیا گیا۔دکھ کی بات ہے اقوام متحدہ، یورپ اور امریکا سب خاموش ہیں۔
مسلمان مررہے ہیں کوئی انڈیا کو سمجھانے اور روکنے والا نہیں۔مظلوم۔کشمیری ظلم کے خلاف ہاتھ میں پتھر بھی اٹھائیں تو وہ دہشتگرد کہلاتے ہیں۔برما میں بھی مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔شام میں دو دن سے حلب پر بھی جو ظلم ہے اس پر دنیا گونگی ہے ۔پاکستانی میڈیا کشمیر برما اور شام میں ہونے والے مظالم پر آواز اٹھائے ۔مظلوموں کو پتہ چلے کہ ان کی آواز کوئی اٹھا رہا ہے۔جمعرات 15 دسمبر کو مظفر آباد مین کشمیر کانفرنس کررہے ہیں۔کشمیر کانفرنس مظلوم کشمیریوں کی آواز بنے گی جس سے مظلوم اور ظالموں کو پیغام جائے گا۔بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ نے پاکستان کو 10 ٹکڑے کی دھمکی دے رہا ہے۔ بیان دنیا بھر نے سنا مگر دکھ کی بات ہے راج ناتھ کی دھمکی کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔کشمیر کانفرنس میں راج ناتھ کو بھرپور جواب دیں گے۔یہ 71 نہیں 2016 ہے اب کشمیر بھارت کے ہاس نہیں رہے گا جلد آزاد ہوگا۔ ان شا اللہ۔جب سے ایل او سی پر بھارت نے فائرنگ شروع کی ہزاروں لوگوں نے نقل مکانی کی۔سخت سردی میں بے گھر ہونے والوں کی امداد جماعت الدعوہ کررہی ہے۔کشمیریوں کی آواز بن کر ہمیشہ ان کے لیے بولتا رہوں گا۔*-- میڈیا کشمیر میں کیمیکل ہتھیاروں کے استعمال پر بھارتی چہرہ بے نقاب کرے۔سرتاج عزیز کو امرتسر میں جو بے عزتی ہوئی اسے انہوں نے کامیابی کہا ۔کلبوشن کے بارے میں سب کچھ میڈیا میں آیا سرتاج عزیز نے اس حوالے سے بیان دے کر سیاسی بددیانتی کی۔سرتاج عزیز کا اسٹیٹس نہیں وہ کلبوشن پر بیان دیں اس پر بات وہی کریں جن کے ہاس کلبوشن موجود ہے ۔کافی دیر سے امریکا نے انڈیا کو شہ دی ہے اس وقت انڈیا جو ناچ رہا ہے اس میں امریکا کا پورا ہاتھ ہے۔اسرائیل انڈیا میں ہونے والے دفاعی معاہدے صرف پاکستان کے خلاف ہوئے۔(ع ع)متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.