سیرت نبویﷺ میں ہی انسانیت کی فلاح ہے، مولانا عبدالحق ہاشمی
آپ ﷺ نے ہمیشہ امن اور انسانیت سے صلاح رحمی کا درس دیا قرآن و سنت مین ہی دنیا کے تمام مسائل کا حل ہے، صوبائی امیر جماعت اسلامی
منگل 13 دسمبر 2016 19:13
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بارہ ربیع الاول کے موقع پر خانوزئی مرکزاسلامی میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی کانفرنس سے جماعت اسلامی پشین کے امیر محمد اسحاق ،جماعت اسلامی کوئٹہ کے امیر مولاناعبدالکبیر شاکر ، عالم دین ڈاکٹر عطاء الرحمان ودیگرنے بھی خطاب کیا مولانا عبدالحق ہاشمی نے مزید کہا کہ نبی مہربانﷺ کی سیرت پر عمل کرنے کی ضرورت آج دنیا کو پہلے سے بھی زیادہ ہے‘ بھٹکتی اور سسکتی ہوئی انسانیت آج تباہی کے کنارے کھڑی ہے بطور مسلمان اور جماعت اسلامی کے کارکنان کی ذمہ داریاں پہلے سے بھی زیادہ بڑھ چکی ہیں۔
عشق مصطفیﷺ کے ذریعے ہی امت مسلمہ طاغوتی قوتوں کا مقابلہ کرسکتی ہے۔ پیغام مصطفی کو گھر گھر پھیلا کر نظام مصطفیﷺکو ملک میں نافذ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغرب ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنا بند کرے۔ پاکستان میں مدینہ والا نظام نافذ ہوجائے تو ہمارے سارے مسائل خودبخود حل ہوسکتے ہیں اور اس مقصد کے لیے امت مسلمہ کارشتہ اپنے نبیﷺ سے مضبوط اور توانا کرتے ہوئے اسوہ رسولﷺ کو اپنانا ہوگادیگر مقررین نے کہا کہ ہمیںاس ناکام نظام وغافل حکمرانوں کو بدلنے کے لئے مل کر کوشش کرنیکی ضرورت ہے۔جشن عید میلادلنبی ﷺ منانے کا تقاضایہی ہے کہ ہم انفرادی واجتماعی طور پر ملکرہر قسم کی منکرات ،برائی ،ظلم وجبر سے پرہیز کریں نظریاتی مملکت پاکستان میں اسلامی حکومت کے قیام کی راہ ہموار کریں دین دار دیانت دار حقیقی لیڈرزکو آگے کریں کرپٹ مافیا کاراستہ روکھیں او رجنہوں نے ہمیں اسلامی وقومیت کے نام پر بار بار دھوکہ دیا ہے اس کو عوام کے سامنے بے نقاب کریں آئندہ ان لٹیروں عوام دشمنوں کو ووٹ نہ دیں اگر ہم نے الیکشن کے دنوں میں ہوش کا ناخن نہ لیا اور لمحوں کی خطانہ کہ تو ہم بحیثیت قوم بہت سارے مسائل پریشانیوں ومشکلات سے نجات مل سکتی ہے جماعت اسلامی کرپشن لوٹ مار تعصب ونفرت سے پاک پارٹی ہے ہم اس ملک میں اسلامی نظام قائم کرنا چاہتے ہیں جس میں ہر قوم وعلاقے کے عوام کو ان کا بنیادی انسانی اسلامی حقوق مل سکتے ہیں اسلامی پاکستان وخوشحال بلوچستان مہم میں عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.