قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤکاگدانی شپ سانحہ کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

منگل 13 دسمبر 2016 20:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤنے گدانی شپ سانحہ کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوڈیشل انکوائری سے واقع میں ہلاکتوں کی صحیح تعداد معلوم ہو سکیں گی ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ سانحہ میں بڑی تعداد میں خیبر پختونخوا کے پختون جاں بحق ہوئے ہیں لیکن بلوچستان حکومت صحیح تعداد فراہم نہیں کر رہی ہے جس کی وجہ سے ان کے خاندانوں میں مایوسی پائی جارہی ہے لہٰذا جوڈیشل انکوائری انتہائی ضروری ہے تاکہ متاثرین کو بروقت اور درست معاوضہ مل سکے۔

انھوں نے کہا کہ شپنگ یارڈ سے وابستہ مالکان کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور مزدوروں کو تمام سہولیات بہم پہنچانا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ شپنگ یارڈ میں 6000سے زیادہ مزدور کام کر رہے ہیں اور اس شعبے کیلئے کوئی قانون اور حفاظتی تدابیر نہیں ہیں لہٰذا حکومت اس سلسلے میں موثر قانون سازی کرے۔انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی نے اس سلسلے میں قرارداد پاس کی ہے لہٰذا وفاقی اور بلوچستان حکومت اس پر من و عن عملدرآمدکرائے کیونکہ یہ صوبے کے عوام کی امنگوں کا آئنہ دارہے۔

متعلقہ عنوان :