بے پناہ قدرتی وسائل سے نوازا ہے مگر حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے عوام پر بھوک وخوف مسلط ہے،مشتاق احمدخان
منگل 13 دسمبر 2016 21:27
(جاری ہے)
ہم پاکستان کے نظریاتی تشخص کی حفاظت کے لیے خون کے آخری قطرے اور زندگی کے آخری لمحے تک جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ نظام مصطفیٰؐ کے نفاذ سے ہی ملک کو بحرانوں سے نجات مل سکتی ہے ۔ ایمان کی تکمیل کے لیے محمد ﷺسے محبت ضروری ہے اور اس محبت کا تقاضا ہے کہ عمارات اور بازاروں کو سجانے کے بجائے اس مشن ، کام اور نصب العین کو اس کے روح کے ساتھ اپنائیں جو پیغمبر اسلام ﷺ نے دیا ہے ۔
وہ پشاور یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام طلبہ میلہ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کر رہے تھے ۔ تقریب سے اسلامی جمعیت طلبہ یونیورسٹی کیمپس کے ناظم برادر عتیق الرحمان نے بھی خطا ب کیا ۔ تقریب میں ہزاروں طلبہ و طالبات نے شرکت کی ۔ تقریب میں صوبائی امیر مشتاق احمد خان نے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشتاق احمد خان نے کہا کہ پا کستان کی ترقی و خوشحالی اور بقا کی ضمانت صرف اسلامی نظام حکومت دے سکتا ہے ۔ملک میں جاری بدامنی اور لاقانونیت کا حل آئین پر بلاتفریق عمل کرنے میں ہے ،اگر امراء اور غرباء کیلئے الگ الگ قانون رہا تو انتشار اور انارکی بڑھتی رہیگی جس سے بدامنی میں مزید اضافہ ہوگا۔انہوںنے کہاکہ اس وقت نامی گرامی چور جس کے نام پانامہ لیکس ، دبئی لیکس میں ہیں حکمرانی کر رہے ہیں ۔ملک میں ظلم کا نظام ہے جس میں سود عام ہے ۔45 فی صد لوگ خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں ۔تھر میںبچے بھوک سے مر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ بینکوں نے گزشتہ سال سو د سے 66 فی صد منافع کمایا ۔انہوںنے کہاکہ اس وقت 2 کروڑ 20 لاکھ بچے تعلیم سے محروم اور تعلیمی اداروں سے باہر ہیں ۔ملک میں اسلامی نظام ہوگا یہ تعلیم و صحت کی سہولیات کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ حکمرانوں نے نوجوانوں کو مایوس کر دیا ہے جماعت اسلامی کی حکومت آئے گی تو نوجوانوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہوگی ۔ مشتاق احمد خان نے اسلامی جمعیت طلبہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ محدود وسائل میں بدامنی اور دہشت گردی کے اس دور میںنوجوانوں کے لیے تعمیر ی دنیا سجا دی ہے ۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.