سعودی شہری نے دیت کی رقم ادا کر کے پاکستانی ڈرائیور کی جان بچا لی
منگل 13 دسمبر 2016 23:03
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2016ء) سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں ہلاک ہونیوالے شخص کے لواحقین کو دیت کی مد میں دو لاکھ 70 ہزار ریال ادا کرکے سعودی شہری نے پاکستانی ٹرک ڈرائیور کی جان بچا لی ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق رستم خان نامی پاکستانی شہری سعودی عرب میں ٹرک ڈرائیور ہے جس کے ٹرک کے نیچے آکر ایک سعودی شہری ہلاک ہوگیا تھا ،اس کیس میں رستم کو سزائے موت سنائی گئی تاہم جاں بحق ہونیوالے شخص کے لواحقین نے راضی نامے کیلئے دیت میں 2 لاکھ 70 ہزار سعودی ریال(تقریباً 75 لاکھ 50 ہزار روپے) مانگے ۔
رستم خان اس رقم کی ادائیگی سے قاصر تھا جس پر اس نے سوشل میڈیا پر رقم کی ادائیگی کیلئے عوام سے مدد طلب کی تھی اور رقم کے بدلے اپنا گردہ تک فروخت کرنے کی بھی پیشکش کردی تھی۔(جاری ہے)
سوشل میڈیا پر رستم خان کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سعودی شاعر فیض المالکی نے اعلان کیا تھا کہ وہ اور ان کا ایک ساتھی جو شناخت ظاہر نہیں کرنا چاہتا سزائے موت پانیوالے پاکستانی کی مدد کرنے کو تیار ہیں۔
سعودی شہری نے سزائے موت پانیوالے پاکستانی کی جگہ اللہ کی رضا کیلئے 2 لاکھ 70 ہزار ریال دیت میں دیکر اس کو سر قلم ہونے سے 2 دن پہلے بچالیا جبکہ انہوں نے رستم خان کو بطور امداد 5 ہزار ریال بھی دیئے۔رقم دینے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے جس میں فریقین کو فیض المالکی سے خون بہا کی رقم وصول کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.