’روگ وًن-اے اسٹار وارزاسٹوری‘کالندن میں پریمیئر

بدھ 14 دسمبر 2016 12:49

’روگ وًن-اے اسٹار وارزاسٹوری‘کالندن میں پریمیئر
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) ہالی ووڈ کی نئی سائنس فکشن فینٹسی فلم ’’روگ وًن-اے اسٹار وارزاسٹوری‘‘کالندن میں رنگا رنگ پریمیئر ہوا، جہاں فلمی کردارریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئے۔اس موقع پر اپنے پسندیدہ کرداروں اور نامور اداکاروں کو دیکھنے کیلئے مداح بیحد پر جوش دِکھائی دئیے اور بڑی تعداد میں پریمیئر میں شرکت کے غرض سے لندن کے تھیٹر کا رٴْخ کیا۔

(جاری ہے)

پریمیئرمیں جہاں ایک طرف اسٹار وارز کے نامور کردار اسٹورم ٹروپر، ا?ر ڈی-ڈی ٹو، یوڈااورڈارتھ ویڈرکا روپ دھارے مداح ریڈ کارپٹ پر دیکھنے والوں کو محظوظ کرتے رہے تودوسری جانب فلم میں جلوہ گر ہونے والے اداکار بھی بیحد خوش دکھائی دیے۔ہدایتکارگیرتھ ایڈورڈزکی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی گیلیسٹک ایمپائر کی تشکیل کے بعد منظر عام پر آنے والے نوجوان باغیوں کے ایک ایسے گروہ کے گِرد گھومتی ہے جو ڈیتھ اسٹارکے خفیہ منصوبے چرانے کی کوشش میں بڑے بڑے خطرات سے ٹکرا جاتے ہیں۔