پنجاب حکومت کسانوں کی آبی ضروریات کا یکساں بنیادوں پر تحفظ کرر ہی ہے،امانت اللہ شادی خیل

بدھ 14 دسمبر 2016 17:19

لاہور۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر آبپاشی وچیئرمین پیڈاامانت اللہ خان شادی خیل نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صوبہ بھر کے کسانوں کی آبی ضروریات کا یکساں بنیادوں پر تحفظ کرنے کیلئے اقدامات کرر ہی ہے تمام آبپاشگان نہری پانی کے مساوی حقدار ہیں، اس سلسلے میں حکومتی پالیسی بڑی واضح ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں کسان وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، اس موقع پرپیڈا اور محکمہ آبپاشی کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر آبپا شی امانت اللہ خان شادی خیل نے کسان وفد کو بتایا کہ محکمہ آبپاشی نے صوبہ بھر کے کسانوں کو گندم بوائی کے دوران نہری پانی کی متواتر سپلائی بحال رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے ، اس سلسلے میں سینئر انجینئر نہری پانی کی سپلائی کا از خودجائزہ لے رہے ہیں، صوبائی وزیر نے اپنی گفتگو کے دوران کسان وفد کو مزید بتایا کہ آبی گزر گاہوں سے بھل صفائی کے لئے حکمت عملی طے کر لی ہے اور پروگرام کے مطابق نہروں سے بھل نکالی جائے گی، صوبائی وزیر نے کہا کہ نہروں کی بھل صفائی سے پانی کی ترسیل کا انتظام بہتر ہونے سے ٹیلوں تک رسائی ممکن ہو سکے گی۔

متعلقہ عنوان :