مقبوضہ کشمیر : شہید نوجوانوں کے جنازے میں ہزاروں افراد کی شرکت
بھارتی فوجیوںنے اسلام آباد اور بارہمولہ میں دو نوجوانوں کو شہید کردیا
بدھ 14 دسمبر 2016 17:58
(جاری ہے)
ضلع کے علاقے بیج بہاڑہ، کنیلون، بیوورہ اور سری گفوارہ میں شہادت پر زبردست بھارت مخالف مظاہرے کئے گئے ۔
بھارتی فوج نے دعویٰ کیاہے کہ باسط رسول ڈار کو ایک جھڑپ میں قتل کیاگیا ہے۔ ایک اور نوجوان کی لاش ضلع بارہمولہ میں سوپور کے علاقے بومئی میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے تباہ کئے گئے ایک گھر کے ملبے سے ملی ہے ۔ بھارتی فوجیوںنے گھر کو بارودی سرنگ سے تباہ کیا۔ قصبے کے مختلف علاقوں میں ہزاروںکی تعداد میں لوگوںنے بھارت مخالف مظاہرے کئے وہ شہید نوجوا ن کی میت حوالے کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔ ادھر میڈیا رپورٹس کے مطابق مجاہدین کے جنازوں میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت سے پہلے ہی بھارت اور اسکی کٹھ پتلی انتظامیہ کی پریشانی بڑھ گئی ہے جو حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی شہادت کے بعد پانچ ماہ سے جاری انتفادہ کی وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ رپورٹس میں کہاگیا ہے کہ جھڑپوں کے دوران مجاہدین کی مدد کرنے کیلئے لوگ فوجی محاصرے کو توڑنے کی کوشش بھی کرتے ہیں ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں میر شاہد سلیم ، محمد یوسف نقاش، زمرودہ حبیب، ناہیدہ نسرین اور فریدہ بہن جی نے اپنے بیانات میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں نوجوانوں کے قتل اور خاتون حریت رہنما آسیہ اندرابی اور فہمیدہ صوفی کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی کی مذمت کی۔ سوپور میں ایک تقریب کے مقررین نے تحریک آزادی کے ممتاز رہنما صوفی محمد اکبرکو ان کی وفات کی27ویںبرسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوںنے تحریک آزادی کو تمام تر رکاوٹوں کے باوجود منطقی انجام تک پہنچانے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔ ادھر انٹر نیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس نے کٹھمنڈو میں منعقدہ ایک اجلاس میں پاس کی جانے والی قرار داد میں مقبوضہ کشمیر میں میڈیا پر حملوں اور پابندیوں کی شدید مذمت کی۔ قرار داد میں مقبوضہ علاقے کے صحافیوں کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کیا گیا۔ تنظیم نے نہتے مظاہرین پر فوجیوں اور پولیس کی طرف سے فائرنگ اور پیلٹ بندوق کے استعمال کی بھی مذمت کی ۔ قرار داد میں کٹھ پتلی انتظامیہ کی طرف سے انگریزی روزنامے ’’ کشمیر ریڈر ‘‘ پر پابندی کی بھی مذمت کی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
-
بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں اپیلوں پرایف آئی اے کے دلائل مکمل نہ ہو سکے
-
سینیٹرفیصل واوڈا نے آرٹیکل 19 اے کے تحت معلومات کی فراہمی کیلئے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو درخواست دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.