لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب حکومت کو سموگ سے متعلق پالیسی بنانے کا حکم
مستقبل میں حفاظتی اقدامات کے لئے سموگ پالیسی جلد نافذ کر دی جائے گی‘ سیکرٹری ماحولیات
بدھ 14 دسمبر 2016 17:58
(جاری ہے)
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے شیراز ذکاء ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت شروع کی تو درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے سموگ پر قابو پانے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے، کچھ عرصہ قبل سموگ کی وجہ سے بچے، بوڑھے، خواتین بڑی تعداد میں متاثر ہوئے لیکن حکومت نے اس حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کیے اور نہ ہی کوئی آگاہی مہم چلائی۔
سیکرٹری ماحولیات سیف انجم نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے سموگ پالیسی کا ابتدائی ڈرافٹ تیار کر لیا ہے، متعلقہ محکموں کے ساتھ مشاورت کر کے اسے نافذ کر دیا جائے گا۔عدالت نے سیکرٹری ماحولیات کے بیان کو ریکارڈ کا حصہ بناتے ہوئے سیکرٹری ماحولیات کو حکم دیا کہ سموگ پالیسی جلد از جلد تیار کر کے نافذ کی جائے، عدالت نے مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.