دبئی : 30,000درہم مالیت کے سونے کواپنے دوست کی مدد سے بھارت نہ پہنچانے پر صفائی کا کام کرنے والا قید۔

بدھ 14 دسمبر 2016 18:30

دبئی : 30,000درہم مالیت کے سونے کواپنے دوست کی مدد سے بھارت نہ پہنچانے ..

دبئی ۔(اردو پوائنٹ ،تازہ ترین اخبار ،14دسمبر2016) دبئی میں دو سیل مین کی جانب سے تیس ہزار درہم کی مالیت کا ایک کلو گرام سونا100درہم کے عوض صفائی کا کام کرنے والے کے دوست کے ذریعے بھارت بھجوایا جا رہا تھا ۔ جو کہ مقررہ وقت پر نہ پہنچنے کی بناء پر ان دو افراد نے اپنے دوستوں کی مدد سے اس صفائی والے کو اٹھا کرالبراحا کے علاقہ میں اپنے فلیٹ پر بند کر دیا اور زدوکوب کرنے کے ساتھ ساتھ جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی ۔

لیکن دس گھنٹوں کے بعد مجھے انعیف کے علاقہ میں چھوڑ دیا گیا ۔

(جاری ہے)

عدالت میں اس صفائی کا کام کرنے والے نے یہ بتایا اور کہا کہ اس کت بعد وہ وہاں سے سیدھا پولیس سٹیشن گیا جہاں اس نے ان دو سیل مین کے خلاف کاروائی کی درخواست جمع کروائی ۔تاہم اس صفائی کا کام کرنے والے کی جانب سے مارنے کی دھمکی اور زدوکوب کرنے کے الزامات کو عدالت میں دو سیل مین نے رد کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ہمیں اپنے ایک دوست کے ساتھ ملوایا جو بھارت جا رہا تھا اور 100درہم کے عوض ایک کلو گرام سونا پہنچانے کا باہمی معاہدہ کروایا ۔ لیکن اس کے دوست نے وہ سونا وہاں پر نہیں پہنچایا۔ اس معاملے کے حوالے سے پولیس کا کہنا یہ تھا کہ 43سالہ شخص کو جس کو سونا دیا گیا تھا ائیر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :