نئی ہائوسنگ سوسائٹیز کیلئے نئی پالیسی کا اعلان جلد کیا جائیگا ، سمری وزیر اعظم کو ارسال کر دی گئی ہے‘ایم ڈی سوئی ناردرن گیس
گیس کی وافر مقدار موجود ہے ، سردی میں مزید اضافے کی صورت میں بھی لوڈ شیڈنگ کا کوئی امکان نہیں ‘ صارفین کو سہولت دیں گے ‘ گیس کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے تاہم اس کا فیصلہ حکومت کرے گی ‘2500میں سے 2100صنعتیں ایل این جی پر منتقل ہو چکی ہیں جبکہ باقی بچ جانے والی صنعتوں کو بھی ایل این جی پر منتقل ہو جانا چاہیے سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی امجد لطیف کی میڈیا سے گفتگو
بدھ 14 دسمبر 2016 20:49
(جاری ہے)
اس وقت گھریلو، کمرشل ،صنعتوں اور پاور ہائوسز کو گیس دے رہے ہیں۔ جبکہ لاہور میں پرانی گیس پائپوں کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیس لوڈشیڈنگ کا کوئی امکان نہیں کیونکہ ہمارے پاس گیس کافی زیادہ ہے ، درجہ حرارت مزید کم بھی ہو جائے تو بھی تمام صارفیق کو گیس دیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ 2500میں سے 2100صنعتیں ایل این جی پر منتقل ہو چکی ہیں جبکہ باقی بچ جانے والی صنعتوں کو بھی ایل این جی پر منتقل ہو جانا چاہیے ۔ صنعتوں کو ایل این جی کے ساتھ سسٹم سے بھی گیس فراہم کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے تاہم اس کا فیصلہ حکومت کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ نئی ہائوسنگ سوسائٹیز کے لئے نئی پالیسی کا اعلان جلد کیا جائے گا ۔ اس حوالے سے سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال ملک کے تمام شہروں میں میڈیکل کیمپ لگائے جاتے ہیں، میڈیکل کیمپ کا مقصد ملازمین اور افسروں کا میڈیکل چیک اپ کرنا ہے۔ میڈیکل کیمپ میں مختلف بیماریوں میں مبتلا ملازمین کی بیماریوں کی تشخیص کرکے ان کا مکمل علاج کرایا جاتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.