جرمن خاتون وزیر دفاع کا سعودی عرب میں حجاب کرنے سے صاف انکار

muhammad ali محمد علی بدھ 14 دسمبر 2016 20:39

جرمن خاتون وزیر دفاع کا سعودی عرب میں حجاب کرنے سے صاف انکار

ریاض (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14دسمبر2016ء) جرمن خاتون وزیر دفاع کا سعودی عرب میں حجاب کرنے سے صاف انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جرمن خاتون وزیر دفاع اہم دورے پر سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض پہنچیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جرمن وزیر نے سعودی قوانین کے برخلاف بنا حجاب کے سعودی شاہی خاندان اور حکومت کے افراد سے ملاقاتیں کیں۔ سعودی عرب میں مسلمان اور غیر مسلم تمام خواتین پر عوامی مقامات میں حجاب پہننے کی پابندی ہے۔ تاہم جرمن وزیر نے اس پابندی پر عمل کرنے سے صاف انکار کر دیا۔ جرمن وزیر کے اس عمل پر سعودی عوام کی جانب سے سوشل میڈیا پر سخت ردعمل دیا جا رہا ہے۔