عبدالستار ایدھی(مرحوم) کے بعد جنید جمشید دوسری غیر سرکاری شخصیت ہیں جنھیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

بدھ 14 دسمبر 2016 22:45

عبدالستار ایدھی(مرحوم) کے بعد جنید جمشید دوسری غیر سرکاری شخصیت ہیں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی(مرحوم) کے بعد جنید جمشید دوسری غیر سرکاری شخصیت ہیں جنھیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو معروف مذہبی اسکالر جنید جمشید کی نمازہ جنازہ راولپنڈی کے نور خان ائیربیس پر ادا کی گئی جس کے بعد ائیر فورس کے دستے نے جنید جمشید کی میت کو گارڈ آف آنر پیش کیا ۔

(جاری ہے)

انکی نماز جنازہ میں ائیر چیف مارشل سہیل امان نے بھی شرکت کی ۔اس سے قبل9جولائی کو انتقال کرجانے والے فلاحی تنظیم ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی عبدالستار ایدھی کو نمازِ جنازہ کے بعد پاکستانی فوج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا تھا جبکہ ان کی میت کو 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔عبدالستار ایدھی گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور طویل علالت کے بعد 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :