تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کے تقدس کو پامال کیا اور آئین کی مقدس دستاویزات پھاڑیں، دھونس، دھاندلی اوردھمکیوں کی سیاست کرنے والوں کا اصل چہرہ عوام پہچان چکے ہیں،پی ٹی آئی دھرنے کی سیاست کرتے کرتے ایوان اور سڑک کے فرق کو بھول گئی،تحریک انصاف جس پارلیمنٹ کو جعلی قرار دیتی رہی آج اس میں کس منہ سے آکر اپنا حق مانگتی ہے،جب بھی تاریخ لکھی جائے گی تو مورخ یہ لکھے گا کہ وزیراعظم محمدنوازشریف نے خود کو اور اپنے اہل خانہ کو احتساب کیلئے پیش کیا
وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کی پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو
بدھ 14 دسمبر 2016 23:22
(جاری ہے)
تحریک انصاف کے اراکین کی طرف سے ایوان کے تقدس کو پامال کیا گیا، آئین کی کاپیاں پھاڑ کر یہ ثابت کیا گیا کہ ان کے ذہن اور دل میں کسی ادارے کا کوئی احترام نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی آج کی کارروائی براہ راست تھی،پاکستان کے عوام نے دیکھا کہ تحریک انصاف کا ایوان اور آئین کے بارے کیا رویہ ہے۔پارلیمنٹ سمیت کسی بھی ادارے کا احترام ان کے دل و دماغ میں نہیں ہے اسی لئے انہوں نے پارلیمنٹ کے تقدس کی دھجیاں اڑادیں۔ پی ٹی آئی دھرنے کی سیاست کرتے کرتے ایوان اور سڑک کے فرق کو بھول گئی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن خود اس وقت تقسیم ہے۔ ایک حصہ تحریک انصاف کا ہے جو دھونس ،دھاندلی اور دھمکی کی سیاست کی راہ اختیار کئے ہوئے ہے۔ دوسری پارٹی پیپلزپارٹی ہے جس کی بنیاد ذمہ دارانہ سیاست پر استوار ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تحریک انصاف جس پارلیمنٹ کو جعلی قرار دیتی رہی آج اس میں کس منہ سے آکر اپنا حق مانگتی ہے۔ تحریک انصاف نے ایوان کو مچھلی منڈی بنانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی۔ سپیکر کا گھیرائو کرکے ایوان کے تقدس کو مجروح کیا گیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ سپریم کورٹ میں جو بات کی گئی وہ لا آف کورٹ کی ہے اور ایوان سیاسی عملداری کا ادارہ ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ جب بھی تاریخ لکھی جائے گی تو مورخ یہ لکھے گا کہ وزیراعظم محمدنوازشریف نے خود کو اور اپنے اہل خانہ کو خود احتساب کیلئے پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بات ہونی چاہئے۔ سپریم کورٹ کاکمیشن بننا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مقصد احتساب نہیں اگر اپوزیشن چاہتی ہے کہ پارلیمنٹ میں اس پر بات ہونی چاہئے تو حکومت اس کیلئے تیار ہے۔ وفاقی وزیرسعد رفیق نے بھی یہ بات کی کہ اپوزیشن پانامہ پر آئے پارلیمنٹ میں بات کرے ہم تیار ہیں۔ مگر ادارے کسی کی خواہش پر نہیں چلائے جاسکتے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
وزیرداخلہ کا پاسپورٹ آفس کا دورہ، ’دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں‘ شہریوں کی دہائی
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.